وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کی وسیع کوششوں کی ستائش کی


ہاتھی ہماری ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں: وزیراعظم

Posted On: 12 AUG 2024 9:30AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کی وسیع پیمانے پر کوششوں کی تعریف کی ہے۔ جناب مودی نے ہاتھیوں کو ایک ایسی زرخیز رہائش گاہ حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن امداد  فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جہاں وہ ترقی کر سکیں۔

وزیراعظم نے ہاتھیوں کی قدر اور ہماری ثقافت اور تاریخ میں ان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں ہاتھیوں کی تعداد میں اضافے کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے  ایکس پر پوسٹ کیا۔

’’ہاتھیوں کا عالمی دن ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کی وسیع کوششوں کا اطراف  کرنے کا ایک موقع ہے۔ ساتھ ہی، ہم ہاتھیوں کو ایک سازگار رہائش گاہ،جہاں وہ ترقی کر سکتے ہیں، حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ہندوستان میں ہمارے لیے، ہاتھی ہماری ثقافت اور تاریخ سے بھی جڑا ہوا ہے۔ اور یہ خوشی کی بات ہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں، ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔’’

**********

ش ح۔س ب۔ رض

U:9713


(Release ID: 2044354) Visitor Counter : 46