وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہم سب اس مشکل وقت میں کیرالہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں
میں سبھی کو، خاص طور پر متاثرہ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی رہے گی
وزیر اعظم نے موقع پر راحت پہنچانے والے کارکنان کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا
Posted On:
10 AUG 2024 10:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ مرکز لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ وائناڈ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ X پر ایک سلسلے وار پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ”وائناڈ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے ہم سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔ جب سے یہ سانحہ سامنے آیا ہے، میں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں۔ مرکزی حکومت نے متاثرین کی مدد کے لیے تمام وسائل کو متحرک کیا ہے۔ آج میں نے خود وہاں جا کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ میں نے ایک فضائی سروے بھی کیا۔
وزیر اعظم نے سانحہ کے متاثرین سے ملاقات بھی کی۔ اپنی بات چیت پر انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر ان لوگوں سے ملاقات کی جو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ میں پوری طرح سمجھتا ہوں کہ اس کے متعدد خاندانوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ میں نے راحت کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں سے بات چیت کی۔“
مرکزی حکومت کی جانب سے امدادی مشینری کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا ”میں سبھی کو، خاص طور پر متاثرہ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی رہے گی۔ ہم سب اس مشکل وقت میں کیرالہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔“
صورتحال کا فضائی جائزہ لینے کے بعد جناب مودی نے راحت کے کاموں میں شامل افراد سے ملاقات کی۔ اپنی میٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”میں نے افسران اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں سے بھی ملاقات کی تاکہ مشکل وقت میں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔ جیسے ہی ہمیں کیرالہ حکومت سے تفصیلی معلومات موصول ہوں گی، مرکز متاثرہ علاقے میں اسکولوں اور گھروں سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔“
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
11-08-2024
U: 9702
(Release ID: 2044268)
Visitor Counter : 39
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam