قانون اور انصاف کی وزارت

جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پاکسو) کے لیے فاسٹ ٹریک خصوصی عدالت

Posted On: 09 AUG 2024 12:38PM by PIB Delhi

قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز  پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب  ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2018 کے مطابق، مرکزی حکومت تیزی کے ساتھ کام کرنے والی خصوصی عدالتوں (ایف ٹی ایس سیز) کے قیام کے لیے ایک مرکزی امداد یافتہ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جس میں اکتوبر 2019 سے خصوصی پاکسو عدالتیں شامل ہیں تاکہ  عصمت دری اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پاکسو) ایکٹ کے تحت ، ایک مقررہ وقت میں زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت اور نپٹا را کیا جا سکے ۔  

اس اسکیم کو ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے لاگو کیا گیا تھا، جس میں مارچ، 2023 تک توسیع کی گئی ۔   اس اسکیم کو 1952.23 کروڑ روپے کے اخراجات  کے ساتھ 31 مارچ 2026 تک توسیع دی گئی ہے ۔  اس میں سے  1207.24 کروڑ روپےمرکزی حصہ کے طور پر نربھیا فنڈ سے خرچ کئے جائیں گے ۔   اس کے تحت فنڈز   مرکزی اور ریاستی حصہ داری طریقۂ کار (60:40, 90:10) پر جاری کیے جاتے ہیں تاکہ ایک  جوڈیشل آفیسر کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 7 معاون عملے اور روزانہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک  مناسب رقم مہیا ہو سکے  ۔  تیزی کے ساتھ کام کرنے والی خصوصی عدالتوں (ایف ٹی ایس سیز) اسکیم کے تحت، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو رقوم  ادائیگی کی بنیاد پر جاری کی جاتی ہیں، جس کا تعین متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سرگرم عدالتوں کی تعداد سے ہوتا ہے ۔  اسکیم کے آغاز کے بعد سے، تیزی کے ساتھ کام کرنے والی خصوصی عدالتوں (ایف ٹی ایس سیز) اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی طرف سے سال وار فنڈز مختص اور جاری کیے گئے ہیں:

(روپے کروڑ میں)

 

مالی سال

مختص بجٹ

جاری کردہ فنڈز میں مرکز کا حصہ

2019-20

140.00

140.00

2020-21

160.00

160.00

2021-22

180.00

134.55*

2022-23

200.00

200.00

2023-24

200.00

200.00

2024-25

200.00

82.78  (آج کی تاریخ تک)

کل

1080.00

917.33

*کووڈ اور ریاستوں کو نئے پی ایف ایم ایس سسٹم کو شامل کرنے میں وقت لگانے کی وجہ سے 22 - 2021 میں مختص بجٹ کے مقابلے میں کم فنڈز جاری کیے گئے ۔

 

مئی 2024 تک ہائی کورٹس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، 755 تیزی کے ساتھ کام کرنے والی خصوصی عدالتوں (ایف ٹی ایس سیز) بشمول 410 خصوصی پی او سی ایس او(ای-پاکسو) عدالتیں ملک بھر کی 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں کام کر رہی ہیں ۔  ان عدالتوں نے 253000 سے زیادہ مقدمات کو نمٹا دیا ہے ۔   31 مئی ، 2024 تک نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد کے ساتھ فعال نہایت تیزی کے ساتھ کام کرنے والے خصوصی عدالتوں کی ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں موجود ہیں ۔

ضمیمہ

مئی 2024 تک نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد کے ساتھ فعال فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کی تعداد کی ریاست/  مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات

 

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

کام کاج کرنے والی عدالتیں

اسکیم کے آغاز کے بعد سے مجموعی تصرف

 

ایف ٹی ایس سیز بشمول خصوصی پاکسو

خصوصی پاکسو

ایف ٹی ایس سیز

خصوصی پاکسو

کل

 

 

1

آندھرا پردیش

16

16

0

4899

4899

 

2

آسام

17

17

0

5893

5893

 

3

بہار

46

46

0

11798

11798

 

4

چندی گڑھ

1

0

265

0

265

 

5

چھتیس گڑھ

15

11

924

4044

4968

 

6

دہلی

16

11

555

1262

1817

 

7

گوا

1

0

32

34

66

 

8

گجرات

35

24

2263

9793

12056

 

9

ہریانہ

16

12

1572

4675

6247

 

10

ہماچل پردیش

6

3

416

1126

1542

 

11

جموں و کشمیر

4

2

91

101

192

 

12

جھارکھنڈ

22

16

2279

4537

6816

 

13

کرناٹک

31

17

3740

6657

10397

 

14

کیرالہ

55

14

13530

6123

19653

 

15

مدھیہ پردیش

67

57

3894

22456

26350

 

16

مہاراشٹر

14

7

7258

11530

18788

 

17

منی پور

2

0

146

0

146

 

18

میگھالیہ

5

5

0

462

462

 

19

میزورم

3

1

148

55

203

 

20

ناگالینڈ

1

0

61

3

64

 

21

اوڈیشہ

44

23

4992

9521

14513

 

22

پڈوچیری

1

1

0

83

83

 

23

پنجاب

12

3

2055

2061

4116

 

24

راجستھان

45

30

4502

10138

14640

 

25

تمل ناڈو

14

14

0

7225

7225

 

26

تلنگانہ

36

0

5993

2731

8724

 

27

تریپورہ

3

1

203

186

389

 

28

اتراکھنڈ

4

0

1614

0

1614

 

29

اتر پردیش

218

74

34091

34998

69089

 

30

مغربی بنگال

5

5

0

106

106

 

 

کل

755

410

90624

162497

253121

 

 

  ۔  ۔  ۔  ۔  ۔  ۔  ۔

ش ح ۔  م ع  ۔  ت  ح  ۔    

U - 9629



(Release ID: 2043668) Visitor Counter : 6