وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارک باد دی
Posted On:
09 AUG 2024 8:14AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج فرانس کے شہر پیرس میں جاری اولمپکس کھیل کود مقابلوں میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو مبارک باد دی ہے۔
جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نیرج آنے والے وقت میں بے شمار ایتھلیٹس کے لیے تحریک بنیں گے، جس سے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرسکیں گے اور بھارت کا نام روشن کرسکیں گے۔
وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’نیرج چوپڑا نے انتہائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ انتہائی عمدہ شخصیت کے مالک ہیں! انہوں نے باربار اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہندوستان اس بات پر بہت خوش ہے کہ وہ ایک اور اولمپک کامیابی کے ساتھ واپس آئے ہیں ۔ انہیں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ لاتعداد آنے والے کھلاڑیوں کو ان کے خوابوں کو آگے بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔انہوں نے ہمارے ملک کا نام روشن کیا ہے@Neeraj_chopra1‘‘
************
ش ح۔ح ا۔ ج ا
(U: 9598)
(Release ID: 2043424)
Visitor Counter : 45
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam