صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

خرافات بمقابلہ حقائق


نیٹ- پی جی 2024 کے امتحانی پرچے کے ممکنہ لیک ہونے کا دعویٰ کرنے والی میڈیا رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں

این بی ای ایم ایس نے دھوکہ دہی کرنے والوں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نیٹ- پی جی کے امیدواروں کو پیسوں کے لیے نیٹ- پی جی 2024  کے سوالات فراہم کرنے کے نام پر بے وقوف بنانے کی کوششوں کے خلاف پولیس شکایت درج کرائی ہے

تمام امیدواروں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ نیٹ- پی جی 2024  کے سوالنامے ابھی این بی ای ایم ایس کے ذریعہ تیار نہیں کیے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ممکنہ پیپر لیک ہونے کے دعوے جعلی ہیں

درخواست دہندگان کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ایسے بےایمان عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں اور اگر ایسے ایجنٹوں سے رابطہ کیا جائے تو فوری طور پر این بی ای ایم ایس یا مقامی پولیس کو رپورٹ کریں

Posted On: 07 AUG 2024 7:13PM by PIB Delhi

کچھ میڈیا رپورٹس سوشل میڈیا پوسٹس کو ہائی لائٹ کر رہی ہیں جن میں نیٹ- پی جی 2024  امتحان کے ممکنہ پیپر لیک ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایسی خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں۔

نیشنل بورڈ آف ایگزامینشن ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) کے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ بے ایمان ایجنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم یعنی ٹیلیگرام میسنجر کے ذریعے جھوٹے اور بوگس دعوے کر رہے ہیں۔ کوزنرز کافی رقم کے عوض آئندہ نیٹ- پی جی 2024   امتحان کے لیے نیٹ- پی جی 2024   کے سوالات فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ این بی ای ایم ایس نے پہلے ہی ایسے دھوکہ بازوں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نیٹ- پی جی 2024  کے امیدواروں کو کافی رقم کے عوض نیٹ- پی جی 2024  کے سوالات فراہم کرنے کے نام پر بے وقوف بنانے کی کوشش کے لیے پولیس شکایت درج کرائی ہے۔

موجودہ نوٹس کے ذریعہ، این بی ای ایم ایس ٹیلیگرام چینل کے ذریعہ کئے گئے اس طرح کے جھوٹے دعووں کی تردید کرتا ہے جس کا عنوان ہے " نیٹ-پی جی لیک ہونے والا مواد " اور نیٹ- پی جی 2024   کے درخواست دہندگان کو خبردار کرتا ہے کہ وہ ایسے بے ایمان عناصر کی طرف راغب/گمراہ نہ ہوں جو یہ دعویٰ کر کے انہیں بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تمام امیدواروں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ نیٹ- پی جی 2024   کے سوالیہ پرچے ابھی این بی ای ایم ایس کے ذریعہ تیار کیے جانے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیپر لیک ہونے کے دعوے جعلی ہیں۔

مزید یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں کسی کے براہ راست یا بالواسطہ ملوث ہونے یا حقائق کی تصدیق کیے بغیر افواہیں شائع کرنے/پھیلانے پر این بی ای ایم ایس کے ذریعہ مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا۔

اگر امیدواروں سے کسی ایسے بے ایمان ایجنٹوں/ ٹاؤٹس کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے جو اس طرح کے کسی بھی ناجائز حق کا وعدہ کرتے ہیں/ کسی جعلی ای میل/ ایس ایم ایس یا ٹیلی فون کال یا جعلی دستاویزات کے ذریعہ یا ذاتی طور پر یا سوشل میڈیا کے ذریعہ این بی ای ایم ایس امتحانات کے لیے سوالیہ پرچے فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں، تو این بی ای ایم ایس کو اس کے کمیونیکیشن ویب پورٹل کے ذریعہ: https://exam.natboard.edu.in/communication.php?page=main  یا مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دی جا سکتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

9517



(Release ID: 2042892) Visitor Counter : 22