ٹیکسٹائلز کی وزارت

نائب صدر جمہوریہ ہند نے 10 ویں قومی ہینڈ لوم ڈے کی تقریبات کا افتتاح کیا


ہینڈ لوم صنعت پائیداری اور توانائی کی بچت پر مرکوز ہے: جناب گری راج سنگھ

بھارتی ہینڈ لوم صنعت کی قیادت خواتین کے ہاتھوں میں ہے: جناب سنگھ

Posted On: 07 AUG 2024 6:09PM by PIB Delhi

10 واں قومی ہینڈ لوم آج یہاں نائب صدر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں منایا گیا جو مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور وزیر مملکت جناب پابیترا مارگریٹا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

جناب دھنکر نے اپنے خطاب کے دوران زور دے کر کہا کہ ہینڈلوم مصنوعات وزیر اعظم کی ووکل فار لوکل مہم کا بنیادی جزو ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کی وجہ سے ہینڈلوم کو فروغ دینا وقت کی ضرورت، ملک کی ضرورت اور کرہ ارض کی ضرورت ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اقتصادی قوم پرستی ہماری اقتصادی ترقی اور اقتصادی آزادی کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

جناب سنگھ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی ہینڈ لوم کمیونٹی ہے جو پائیداری اور توانائی کی بچت پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا پائیدار مصنوعات کے استعمال کی طرف بڑھ رہی ہے اور ہینڈلوم انڈسٹری صفر کاربن فٹ پرنٹ پیدا کرتی ہے اور کوئی توانائی استعمال نہیں کرتی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ہینڈلوم انڈسٹری بھی زیرو واٹر فٹ پرنٹ سیکٹر ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت نے 7 اگست 2015 سے قومی ہینڈ لوم ڈے منانا شروع کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس تاریخ کا انتخاب بنکروں اور دیسی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 1905 میں اسی دن شروع کی گئی سودیشی تحریک کی یاد میں کیا گیا تھا۔ جناب سنگھ نے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سی ڈی پی) کے تحت ٹکنالوجی ، مارکیٹنگ ، ڈیزائن اور فیشن کو لانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ ان کی حکومت بنکروں کو مناسب معاوضہ فراہم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بنکروں اور ان کے کنبوں کے لیے بہتر آمدنی کے مواقع کے لیے ٹیکسٹائل ویلیو چین کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر نے کہا کہ ملک میں 70 فیصد ہینڈلوم بنکر خواتین ہیں کیونکہ ہینڈلوم سیکٹر خواتین کی قیادت میں ہے۔ مرکزی وزیر نے روایتی بنائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور بنکروں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی یہی روایت سکھائیں۔ انھوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹکنالوجی (آئی آئی ایچ ٹی) کا مکمل استعمال کریں۔

ہینڈلوم مصنوعات کو تیزی سے اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے امید ظاہر کی کہ ہینڈ لوم مصنوعات جلد ہی شہریوں کے ذریعہ وسیع پیمانے پر استعمال کی جائیں گی۔ انھوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ بھارت کو دنیا بھر میں ہینڈلوم مارکیٹ کو وسعت دینے اور بنکروں اور ان کے کنبوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد کریں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9510



(Release ID: 2042861) Visitor Counter : 28