کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تسلیم شدہ اسٹارٹس کے ذریعہ 15.53 لاکھ براہ راست روزگار پیدا کئے گئے

Posted On: 06 AUG 2024 4:18PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ملک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں اختراعات، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مضبوط ایکو سسٹم کی تعمیر کے مقصد کے ساتھ، 16 جنوری 2016 کو اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کی شروعات کی۔

جی ایس آر کےاطلاع نامہ 127 (ای) مورخہ 19 فروری 2019کے تحت مقرر کردہ اہلیت کی شرائط کے مطابق صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ذریعہ اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے تحت اداروں کو 'اسٹارٹ اپ' کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ 30 جون 2024 تک صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 1,40,803 اداروں کو بطور اسٹارٹ اپ تسلیم کیا ہے۔ 2016 میں اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے آغاز کے بعد سے، تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس نے مبینہ طور پر 15.53 لاکھ سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

30 جون 2024 تک ڈی پی آئی آئی ٹی کی جانب سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے ذریعہ پیدا کی گئی   براہ راست ملازمتوں کی سال وار تعداد (خود اطلاع شدہ) ذیل میں فراہم کی گئی ہے:

سال

 ڈی پی آئی آئی ٹی کے  تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کےذریعہ پیدا کی گئی  براہ راست ملازمتوں کی تعداد

2016

306

2017

51,980

2018

1,00,646

2019

1,63,463

2020

1,81,404

2021

2,10,545

2022

2,74,685

2023

3,91,943

2024*

1,78,316

کل*

15,53,288

*30 جون 2024 کی تاریخ تک

********

ش ح۔م ع ۔ ج

Uno-9399


(Release ID: 2042148) Visitor Counter : 49