ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وشوکرما اسکیم 18 تجارتی دستکاروں اور فنکاروں کو آخر تک مدد فراہم کرتی ہے جو اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرتے ہیں


کاریگروں اور دستکاروں کی روایتی مہارتوں میں اضافہ اور جدید کاری

Posted On: 05 AUG 2024 1:04PM by PIB Delhi

ملک کی 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت کاریگروں اور دستکاروں کی روایتی مہارتوں کو اپ گریڈ کرنے اور جدید بنانے کے لیے بنیادی ہنر کی تربیت کی شکل میں رسمی تربیت شروع کی گئی ہے۔

19 جولائی 2024 کو پی ایم وشوکرما اسکیم کی بنیادی ہنر کی تربیت میں تربیت یافتہ امیدواروں کی ریاست / مرکز کے لحاظ سے تعداد ضمیمہ I میں دی گئی ہے۔

پی ایم وشوکرما اسکیم 17.09.2023 کو شروع کی گئی تھی تاکہ 18 تجارتوں کے دستکاروں اور کاریگروں کو آخر تک مدد فراہم کی جاسکے جو اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرتے ہیں۔ اسکیم کے اجزاء میں پی ایم وشوکرما سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ، اسکل اپ گریڈیشن، ٹول کٹ انسینٹیو، کریڈٹ سپورٹ، ڈیجیٹل لین دین کے لیے ترغیب اور مارکیٹنگ سپورٹ کے ذریعے پہچان شامل ہے۔ اس اسکیم کا مقصد روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو کاروباری اور خود انحصار بننے میں مدد کرنا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ اسکیم کاریگروں اور دستکاروں کے لیے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرے گی، ان کی مہارتوں میں اضافہ کرے گی، اور جدید آلات اور ٹیکنالوجی کو ان کے کام میں ضم کرے گی۔ مزید برآں، انہیں مقامی اور عالمی منڈیوں سے روابط فراہم کیے جائیں گے۔

مرکز کے زیر انتظام دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو اور مہاراشٹر ریاست میں اندراج اور کامیاب رجسٹریشن کی کل تعداد کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی  ہیں۔

29.07.2024 تک، 56,526 درخواستوں کو قرض کی منظوری دی گئی ہے، جن کی کل رقم ہے 551.80 کروڑ، اور 15,878 درخواستوں پر قرض کی تقسیم کی گئی ہے،جس کی کل رقم 132.49 کروڑ  روپےہے۔ اسکیم کے کریڈٹ جزو کے تحت ملک بھر میں کل 14.38 لاکھ میں سے 9,05,328 درخواست دہندگان نے مارکیٹنگ سپورٹ کا انتخاب کیا ہےاور کامیابی کے ساتھ رجسٹرڈ اہل مستفیدین ہیں ۔

اس اسکیم کو بہت چھوٹی، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم او ایم ایس ایم ای) کی وزارت ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) اور محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ (ایم او ایف)، حکومت ہند کی طرف سے مشترکہ طور پر نافذکیا جا رہا ہے۔ پورے ملک میں پی ایم وشواکرما کے یکساں نفاذ کے لیے، ڈی ایف ایس، ایم ایس ڈی ای اور ایم او ایم ایس ایم ای کے سکریٹریوں کی شریک صدارت میں قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جارہے ہیں۔

 

 Iضمیمہ

 

نمبر شمار

ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے

بنیادی مہارت کی تربیت کے تحت تصدیق شدہ امیدواروں کی تعداد

(19 جولائی 2024 کو)

  1.  

آندھرا پردیش

47,235

  1.  

آسام

28,169

  1.  

بہار

3,966

  1.  

چندی گڑھ

33

  1.  

چھتیس گڑھ

14,621

  1.  

دمن اور دیو اور دادر اور نگر حویلی

0

  1.  

گوا

2,464

  1.  

گجرات

81,542

  1.  

ہریانہ

7,414

  1.  

ہماچل پردیش

1,261

  1.  

جموں و کشمیر

82,514

  1.  

جھارکھنڈ

8,722

  1.  

کرناٹک

1,12,737

  1.  

کیرالہ

589

  1.  

لداخ

1,032

  1.  

مدھیہ پردیش

17,316

  1.  

مہاراشٹر

37,413

  1.  

منی پور

715

  1.  

ناگالینڈ

227

  1.  

اوڈیشہ

6,922

  1.  

پنجاب

1,560

  1.  

راجستھان

25,166

  1.  

تلنگانہ

12,832

  1.  

تریپورہ

3,685

  1.  

اتر پردیش

16,477

  1.  

اتراکھنڈ

3,223

 

کل میزان

5,17,835

 

 

 

II ضمیمہ

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

اندراجات/درخواستوں کی تعداد موصول ہوئی

کامیاب رجسٹریشنز کی تعداد

دادراور نگر حویلی، دمن اور دیو

6,338

 

565

 

مہاراشٹر

12,03,359

 

1,11,861

 

 

یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) جناب جینت چودھری نے ایک تحریری جواب میں دی۔

-----------------------

ش ح۔ش ت۔ م ش

U NO: 9336


(Release ID: 2041755) Visitor Counter : 88