وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے الیکٹرانکس برآمدات میں ہندوستان کی پیش رفت کی تعریف کی


ہندوستان کا الیکٹرانکس برآمدات میں چوٹی کے تین میں شمار

Posted On: 05 AUG 2024 3:30PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے الیکٹرانکس برآمدات میں ہندوستان کی پیش رفت پر زبردست خوشی کااظہار کیا  ہے اور عالمی سطح پر اس نے  الیکٹرانکس برآمدات میں چوٹی کے تین ملکوں میں مقام بنالیا ہے۔ جناب مودی نے اس کا سہرا جدت طراز یوا شکتی کو دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان آنے والے دنوں میں اس رفتار کو جاری رکھنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ بھارت کی الیکٹرانکس ایکسپورٹ اب ٹاپ 3 میں شامل ہے۔ انہوں نے بزنس اسٹینڈرڈ اخبار کا ایک مضمون بھی مشترک کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے ایپل آئی فون کی برآمدات میں اضافہ ہونے سے ،  الیکٹرانکس کے شعبے نے، ماضی کے جواہرات اور زیورات کے شعبے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024-25 (مالی سال25) کی اپریل-جون سہ ماہی کے اختتام تک، ہندوستان کی سرفہرست 10 برآمدات  کی کمپنیوں میں تیسرا مقام حاصل  کرلیا ہے۔

مرکزی وزیر کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا؛

‘‘یہ درحقیقت انتہائی خوشی کی بات ہے۔ الیکٹرانکس میں ہندوستان کی صلاحیت ہماری اختراعی یووا شکتی سے تقویت یافتہ ہے۔ یہ ہمارے اصلاحات اور makeinindia@ کو فروغ دینے پر زور دینے کا بھی ثبوت ہے۔

ہندوستان آنے والے وقتوں میں اس رفتار کو جاری رکھنے کے تئیں پرعزم ہے۔’’

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 9326)



(Release ID: 2041679) Visitor Counter : 20