صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ویتنام کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 01 AUG 2024 9:29PM by PIB Delhi

ویتنام کے وزیر اعظم عزت مآب فام من چن نے آج (1 اگست 2024) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ  دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

ویتنام کے وزیر اعظم کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے تعلقات قریبی ثقافتی اور تاریخی روابط کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں اور یہ باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون سے پہچانے جاتے  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویتنام ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے، اور ہمارے انڈو پیسفک ویژن کے لیے ایک اہم پارٹنر ہے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ ہماری دو طرفہ مصروفیات سیاسی تبادلوں سے لے کر دفاعی شراکت داری، تجارت، کامرس اور سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون، ثقافتی تعلقات اور عوام سے عوام کے رابطوں تک تعاون کے وسیع شعبوں کااحاطہ کرتی  ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ہمارے مشترکہ بدھ مت ورثے اور تہذیبی روابط کاذکر کیا، اور ویتنام میں تاریخی ورثے کے حامل مقامات کی بحالی کے لیے جاری مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر مرمو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم فام من چن کا دورہ ہند ویتنام جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے میں بہت اہم ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PresidentPicdated01082024A5LV.JPG

**********

ش ح۔س ب ۔ رض

U:9178


(Release ID: 2040553) Visitor Counter : 75