کانکنی کی وزارت

ہندوستان، دنیا کا دوسرا سب سے بڑا  ایلومینیم پیدا کرنے والا ملک ہے


مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی میں ترقی کے راستے  پر معدنی پیداوار

اس سال اہم معدنیات اور ایلومینیم دھات کی پیداوار میں زبردست اضافہ  

Posted On: 01 AUG 2024 12:12PM by PIB Delhi

ملک میں اہم معدنیات، جیسے خا م لوہے  اور چونے کے پتھر کی پیداوار نے مالی سال 24-2023میں ریکارڈ پیداوار کی سطح تک پہنچنے کے بعد، مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی زبردست اضافہ  دکھنا جاری  ہے۔ خام لوہا اور چونا پتھر مالیت کے لحاظ سے کل ایم سی ڈی آر معدنیات کی پیداوار کا تقریباً 80فیصد ہے۔ مالی سال 24-2023میں لوہے کی پیداوار 275 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) اور چونے کے پتھر کی 450 ایم ایم ٹی تھی۔

عارضی اعداد و شمار کے مطابق، غیر آہنی دھات شعبے میں، مالی سال 25-2024 (اپریل-جون) میں  ایلومینیم کی بنیادی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا، جو مالی سال 24-2023(اپریل تا جون) میں بڑھ کر 10.43 لاکھ ٹن (ایل ٹی) سے بڑھ کر مالی سال 25-2024 (اپریل-جون) میں  10.28دس لاکھ ٹن ہوگیا۔

ہندوستان ایلومینیم پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا، چونا پیدا کرنے والا تیسرا اور دنیا کا چوتھا سب سے بڑا لوہا پیدا کرنے والا ملک ہے۔ موجودہ مالی سال میں خام لوہے اور چونے کے پتھر کی پیداوار میں مسلسل اضافہ صارف کی صنعتوں یعنی ا سٹیل اور سیمنٹ میں مانگ کے مضبوط حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ ایلومینیم میں نمو کے ساتھ، ترقی کے یہ رجحانات صارف کے شعبوں جیسے توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعمیرات، آٹوموٹو اور مشینری میں مسلسل مضبوط اقتصادی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

خام لوہے کی پیداوار مالی سال 24-2023(اپریل-جون) میں 72 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر مالی سال 25-2024(اپریل-جون) میں 79 ایم ایم ٹی ہو گئی ہے، جو کہ 9.7 فیصدکااضافہ ہے۔ چونا پتھر کی پیداوار 1.8 فیصد اضافہ کے ساتھ مالی سال 24-2023 (اپریل-جون) میں 114 ایم ایم ٹی سے بڑھ کر مالی سال 25-2024 (اپریل-جون) میں 116 ایم ایم ٹی ہو گئی ۔ مالی سال 25-2024 (اپریل-جون) میں مینگنیج خام(ایک سَخت خاکَستَری مائل سَفید دھاتی عنصَر) کی پیداوار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.9 ایم ایم ٹی سے 11 فیصد بڑھ کر 1.0 ایم ایم ٹی ہوگئی ہے۔

*****

U.No:9109

ش ح۔ع ح۔رم



(Release ID: 2040064) Visitor Counter : 16