وزارت دفاع
ویاناڈ میں ہوئے لینڈ سلائیڈ میں آئی اے ایف کی جانب سے کی گئی بچاؤ اور امدادی کوششیں
Posted On:
01 AUG 2024 10:31AM by PIB Delhi
حال ہی میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے تناظر میں جس نے حال ہی میں کیرالہ کے ویاناڈ کو متاثر کیا ہے ، ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے پہلے کارروائی کئے جانے کے طورپر،30 جولائی 2024کو صبح سویرے این ڈی آرایف دیگر ایجنسیوں اورریاستی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
آئی اے ایف کے ٹرانسپورٹ طیاروں نے اہم رسد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ باہرنکالنے کے کاموں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سی -17طیارے نے بچاؤ کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے کے لئے 53میٹرک ٹن ضروری اشیاء منتقل کیں ، جس میں بیلی برج، ڈاگ اسکواڈ، طبی امداد اوردیگر ضروری آلات شامل ہیں۔ مزیدیہ کہ ، اے این -32 اور سی -130طیاروں کو امدادی سامان اور اہلکاروں کولانے لے جانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر، آئی اے ایف کے ان طیاروں نے 200 سے زیادہ لوگوں کے نقل و حمل میں سہولت فراہم کی ہے جن میں امدادی ٹیمیں اور بے گھرباشندے شامل ہیں ، جنھیں آفات سے متاثرہ علاقے سے نکالاگیاہے ۔ جب کہ موسم کے دشوارگذارحالات نے آئی اے ایف کی کارروائیوں کو محدود کردیاہے ۔آئی اے ایف ، ایچ اے ڈی آر کارروائیوں کے لیے مناسب وقت کے انتظارمیں ہے۔
آئی اے ایف نے اس کوشش کے لیے متنوع بیڑے کے ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں۔ ایم آئی 17 اور دھرو ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کو ایچ اے ڈی آر کارروائیاں کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔بڑے پیمانے پر موسم کی موجودہ خراب صورت حال کے باوجود ، آئی اے ایف کے طیاروں نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو، ان کی محفوظ اور فوری آمدورفت کو یقینی بناتے ہوئے 31 جولائی 2024 کی شام تک پھنسے ہوئے لوگوں کونزدیکی طبی سہولیات اور محفوظ علاقوں تک پہنچانے اور ضروری سامان کی فراہمی میں سہولت فراہم کی ۔
آئی اے ایف کیرالہ کے قدرتی آفت کے شکار لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
**********
(ش ح ۔ش م ۔ع آ)
U-9104
(Release ID: 2039995)
Visitor Counter : 42
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada