وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نریندر مودی 23جولائی کو ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی ) کانفرنس سے خطاب کریں گے، یہ بجٹ کے بعد کی پہلی کانفرنس ہے

Posted On: 29 JUL 2024 12:08PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے وگیان بھون میں 30جولائی 2024 کو دوپہر 12 بجے ‘وِکست بھارت کی جانب سفر:25-2024 کے مرکزی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد کی کانفرنس’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کی جانب سے اس کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کا مقصد ترقی کے لیے حکومت کے بڑے وِژن کے لیے خاکہ پیش کرنا ہے اور اس کوشش میں صنعت کے رول کے بارے میں ذکر کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں 1000 سے زیادہ صنعت، حکومت ، سفارتی کمیونیٹی  کے شرکاء کے علاوہ مفکرین اوردیگر لوگ ذاتی حیثیت سے شرکت کریں گےجبکہ ملک وبیرون ملک میں کئی دیگر لوگ مختلف سی آئی آئی سینٹروں سے اس کانفرنس میں شامل ہوں گے۔

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 8902)


(Release ID: 2038308) Visitor Counter : 52