وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سابق رکن پارلیمنٹ تھرو ماسٹر متھن کی رحلت پر اظہار رنج و غم کیا

Posted On: 27 JUL 2024 10:51AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق رکن پارلیمنٹ تھرو ماسٹر متھن کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ تھرو ماسٹر متھن کو سماجی خدمات اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کی کوششوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’سابق رکن پارلیمنٹ تھرو ماسٹر متھن جی کی رحلت پر ازحد غمگین ہوں۔ انہیں سماجی خدمات  اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کی ان کی کوششوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے تمل ناڈو میں ہماری پارٹی کو مضبوط بنانے میں بھی ایک قابل ستائش کردار ادا کیا۔ ان کے کنبے اور مداحین کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8846


(Release ID: 2037889) Visitor Counter : 47