نیتی آیوگ

وزیر اعظم ’وکست بھارت@2047‘ ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے نیتی آیوگ کی 9ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے


’زندگی کی آسانی‘ پر زور دیتے ہوئے مستقبل کی ترقی کی تشکیل پر توجہ مرکوز

Posted On: 26 JUL 2024 3:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 جولائی 2024 کو راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر، نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی 9ویں گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس سال کا تھیم ہے ’وِکِسِت بھارت@2047‘، جس میں مرکزی توجہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر ہے۔

گورننگ کونسل کی میٹنگ ’وِکِسِت بھارت@2047‘ پر ویژن دستاویز کے اپروچ پیپر پر تبادلہ خیال کرے گی۔ اس میٹنگ کا مقصد مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شراکتی نظم و نسق اور تعاون کو فروغ دینا، حکومتی اقدامات کی ڈیلیوری کے طریقہ کار کو مضبوط بنا کر دیہی اور شہری آبادیوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ میٹنگ میں ’وِکِسِت بھارت@2047‘ کے ہدف کو حاصل کرنے میں ریاستوں کے کردار پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔

ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے، جس کی جی ڈی پی 5 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور جس کے 2047 تک 30 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ’وِکِسِت بھارت@2047‘کے ویژن کی تکمیل کے لیے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان اشتراک والے نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ 9ویں گورننگ کونسل میٹنگ کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے درمیان ’ٹیم انڈیا‘ کے طور پر ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہوئے اس وژن کے لیے ایک روڈ میپ بنانا ہے۔

نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل 27-29 دسمبر 2023 کے دوران منعقد ہوئی چیف سکریٹریوں کی تیسری قومی کانفرنس کی سفارشات پر بھی توجہ مرکوز کرے گی۔ ’زندگی میں آسانی‘ (ایز آف لیونگ) کے مرکزی موضوع کے تحت، چیف سکریٹریوں کی تیسری قومی کانفرنس کے دوران درج ذیل پانچ اہم موضوعات پر سفارشات پیش کی گئیں:

1. پینے کا پانی: رسائی، مقدار اور معیار

2. بجلی: معیار، کارکردگی اور معتبریت

3. صحت: رسائی، استطاعت اور معیاری دیکھ بھال

4. اسکولنگ: رسائی اور معیار

5. زمین اور جائیداد: رسائی، ڈیجیٹائزیشن، رجسٹریشن اور میوٹیشن

مزید برآں، سائبر سیکورٹی، اسپیریشنل اضلاع اور بلاکس پروگرام، ریاستوں کے کردار اور گورننس میں اے آئی پر غور و خوض کرنے کے لیے خصوصی سیشن بھی منعقد کیے گئے، جن پر چیف سکریٹریوں کی تیسری قومی کانفرنس کے دوران بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

نیتی آیوگ کی 9ویں گورننگ کونسل میٹنگ کی تیاری کے سلسلے میں، دسمبر 2023 کے آخر میں تیسری چیف سکریٹریز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران مذکورہ پانچ اہم موضوعات پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت ہند کے سکریٹریز اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام علاقوں کے چیف سکریٹریز فریم ورک کو متعین کرنے اور ’وِکِسِت بھارت@2047‘ کے ایجنڈے کے لیے تجاویز فراہم کرنے کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ تھے۔

وزیر اعظم نیتی آیوگ کے چیئرپرسن ہیں۔ دیگر شرکاء میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر، بطور سابق ممبران اور خصوصی مدعو مرکزی وزراء اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین اور ممبران شامل ہوں گے۔

 

****

ش ح۔م م۔ م  ر

 (U: 8799)



(Release ID: 2037545) Visitor Counter : 14