امور داخلہ کی وزارت

امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے 'کرگل وجے دیوس' پر بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے بہادری کے ساتھ مادر وطن کی حفاظت کی


کرگل وجے دیوس، فوج کے بہادر جوانوں کی شجاعت کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے –  جناب امت شاہ

کرگل جنگ میں بہادر سپاہیوں نے ہمالیہ کی ناقابل رسائی پہاڑیوں میں کمال بہادری کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور کرگل میں دوبارہ ترنگا لہرا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا

وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں، لگن اور شہادتوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی

Posted On: 26 JUL 2024 2:24PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی  کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ’کرگل وجے دیوس‘ پر بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے بہادری کے ساتھ مادر وطن کی حفاظت کی۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ کرگل وجے دیوس فوج کے بہادر جوانوں کی شجاعت کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرگل جنگ میں بہادر سپاہیوں نے ہمالیہ کی ناقابل رسائی پہاڑیوں میں انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور کرگل میں دوبارہ ترنگا لہرا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ جناب شاہ نے ’کرگل وجے دیوس‘ کے موقع پر بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے بہادری سے مادر وطن کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ شکر گزار قوم وطن کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں، لگن اور شہادتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

*****

U.No:8787

ش ح۔ وا۔ق ر



(Release ID: 2037437) Visitor Counter : 18