وزارت دفاع

’ترپوٹ‘ کا آغاز


مزید دو   پی 1135.6 میں سے پہلا جہاز

Posted On: 24 JUL 2024 10:32AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے لیے گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) کے زیر تعمیر دو جدید فریگیٹس میں سے پہلے جہازکو 23 جولائی 2024 کو جی ایس ایل، گوا میں لانچ کیا گیا۔ سمندری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، اس جہاز کاآغاز محترمہ ریتا سریدھرن نے گوا کے معزز گورنر جناب پی ایس سریدھرن پلئی کی موجودگی میں کیا ۔ اس جہاز کا نام طاقتور تیر کے نام پر ترپوٹ رکھا گیا ہے، جو ہندوستانی بحریہ کے ناقابل تسخیر جذبے اور اس کی دور تک وار کرنے کی صلاحیت کا عکاس ہے۔

25 جنوری2019 کو وزارت دفاع اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کے درمیان دو ترپٹ کلاس ایڈوانس فریگیٹس بنانے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔ یہ جہاز دشمن کی سطح کے جہازوں، آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ترپوٹ کلاس کے جہاز 124.8 میٹر لمبے اور 15.2 میٹر چوڑے ہیں، جس کی گہرائی 4.5 میٹر ہے۔ ان کی نقل مکانی کی صلاحیت تقریباً 3600 ٹن ہے اور رفتار زیادہ سے زیادہ 28  بحری میل ہے۔  مذکورہ بحری جہاز اسٹیلتھ فیچرز، جدید ہتھیاروں،سینسرز اور پلیٹ فارم مینجمنٹ نظام سے آراستہ ہے۔

جی ایس ایل میں تعمیر کیے جانے والے ، بحری جہازوں کےیہ ترپوٹ کلاس روس سے حاصل کیے گئے تیگ اورتلور کلاس کے جہازوں کے بعد تیار کئے جارہے ہیں ۔ یہ فریگیٹس پہلی بار کسی ہندوستانی شپ یارڈ کی طرف سے مقامی طور پر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ ’آتم نر بھر بھارت‘ پہل کے مطابق،اس میں نصب ہتھیاروں اور سینسروں سمیت فٹ ہونے والے آلات کی ایک بڑی تعدادکومقامی طورپرتیار کیا گیا ہے۔اس سے اس بات کو یقینی بنایا گیا  ہے کہ بڑے پیمانے پر دفاعی پیداوار ہندوستانی مینوفیکچرنگ یونٹس کے ذریعے انجام دی جائے، ملک کے اندر روزگار پیداکیا جاسکے اور صلاحیت میں اضافہ ہو۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(1)AW2N.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)R9D7.jpeg

 

***********

ش ح ۔   ش م - م ش

U. No.8626



(Release ID: 2036212) Visitor Counter : 5