وزارت خزانہ

عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہندوستان کی اقتصادی ترقی شاندار استثناء کے طور پر جاری ہے


اس سال کے بجٹ میں 9 ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے:   محترمہ  نرملا سیتارامن

سال2021 میں اعلان کردہ مالیاتی استحکام کے راستے نے ہماری معیشت کی بہت اچھی خدمت کی ہے :وزیر خزانہ

حکومت مالی استحکام کے کورس پر قائم رہنے کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 23 JUL 2024 1:14PM by PIB Delhi

آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ عالمی معیشت، توقع سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اب بھی پالیسی غیر یقینی صورتحال کی گرفت میں ہے۔ اثاثوں کی بلند قیمتوں، سیاسی غیر یقینی صورتحال اور جہاز رانی میں رکاوٹوں سے ترقی کے لیے اہم منفی خطرات اور افراط زر میں اضافے کے خطرات لاحق ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس کے باوجود، ہندوستان کی اقتصادی ترقی شاندار استثناء کے طور پر جاری ہے اور آنے والے سالوں میں بھی ایسا ہی رہے گا۔

مرکزی بجٹ 2024-25 کی خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے، محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ یہ بجٹ 9 ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں تبدیلی کے امکانات ہیں۔ بجٹ میں پہلے سے کیے گئے کچھ اعلانات کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے مقصد سے انہیں مضبوط کرنا اور وکست بھارت کے ہدف کے  حصول کی رفتار تیز کرنے کے لئے ان پر عمل درآمد کو تیز کرنا ہے ۔ ان 9 ترجیحی شعبوں میں درج ذیل  شامل ہیں:

1) زراعت میں پیداوری صلاحیت اور لچک

2) روزگار اور ہنر مندی

3) جامع انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی انصاف

4) مینوفیکچرنگ اور خدمات

5) شہری ترقی

6) توانائی کا تحفظ

7) انفراسٹرکچر

8) اختراع، تحقیق اور ترقی اور

9) نیکسٹ جنریشن اصلاحات

انہوں نے مزید کہا کہ بعد کے بجٹ ان پر استوار ہوں گے اور مزید ترجیحات اور اقدامات  کوشامل کریں گے۔ ’’اقتصادی پالیسی فریم ورک‘‘ کے حصے کے طور پر مزید  مفصل ضابطہ بندی  بھی کی جائے گی۔

بجٹ تخمینہ 2024-25 کی تفصیلات دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ قرضوں کے علاوہ کل وصولیاں اور کل اخراجات کا تخمینہ بالترتیب 32.07 لاکھ کروڑ روپے اور 48.21 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ خالص ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 25.83 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ مالیاتی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد ہے۔ 2024-25 کے دوران ڈیٹڈ سیکیورٹیز کے ذریعے مجموعی اور خالص مارکیٹ قرضے کا تخمینہ بالترتیب 14.01 لاکھ کروڑ اور 11.63 لاکھ کروڑ ہے۔ دونوں 2023-24  سے کم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2021 میں اعلان کردہ مالیاتی استحکام کے راستے نے معیشت کی بہت اچھی طرح سے خدمت کی ہے اور حکومت کا مقصد اگلے سال خسارے کو 4.5 فیصد سے نیچے تک پہنچانا ہے۔ حکومت کورس کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ 2026-27 کے بعد سے، ہر سال مالیاتی خسارے کو اس طرح برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی کہ مرکزی حکومت کا قرض جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر کم ہونے کے راستے پر آجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U- 8600



(Release ID: 2035843) Visitor Counter : 8