وزارت خزانہ

تمام طبقات کے سرمایہ کاروں کے لیے ‘اینجل ٹیکس’ ختم کر دیا گیا


غیر ملکی کمپنیوں پر کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 35 فیصد تک کم کر دی گئی

مالیاتی شعبے کے وژن اور حکمت عملی کی دستاویز کو تیار کیا جائے گا

موسمیاتی مالیات کے لیے درجہ بندی تیار کی جائے گی

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے قواعد و ضوابط کو آسان بنایا جائے گا

غیر ملکی جہاز رانی کرنے والی کمپنیاں،جو گھریلو کروز چلاتی ہیں،کیلئے آسان ٹیکس نظام

Posted On: 23 JUL 2024 1:11PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے تمام طبقوں کے لیے ‘اینجل ٹیکس’ کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو تقویت دینا، کاروباری جذبے کو فروغ دینا اور اختراع کی حمایت کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ITW9.jpg

وزیر موصوف نے ہندوستان کی ترقی کی ضروریات کے لئے غیر ملکی سرمایہ کو راغب کرنے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں پر کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کو 40 سے کم کرکے 35 فیصد کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LU6B.jpg

محترمہ سیتا رمن نے معیشت کی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے اور حجم، صلاحیت اور مہارت کے لحاظ سے اس شعبے کو تیار کرنے کے لیے مالیاتی شعبے کا وژن اور حکمت عملی دستاویز لانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئندہ پانچ سالوں کا ایجنڈا طے کرے گا اور حکومت، ریگولیٹرز، مالیاتی اداروں اور مارکیٹ کے شرکاء کے کام کی رہنمائی کرے گا۔

وزیر موصوف نے مزید تجویز پیش کی کہ موسمیاتی مالیات کے لیے  درجہ بندی تیار کی جائے۔ اس سے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے لیے سرمایہ کی دستیابی میں اضافہ ہونے کی امید ہے، جس سے ہندوستان کے آب و ہوا کے عزائم اور سبز منتقلی کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

محترمہ سیتارمن نے مزید کہا ‘‘ہماری حکومت ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کی لیز پر فنانسنگ کے لیے ایک موثر اور لچکدار موڈ فراہم کرنے اور ‘متغیر کمپنی کے ڈھانچے’ کے ذریعے نجی ایکویٹی کے جمع کیے گئے فنڈزکے لیے ضروری قانون سازی کی منظوری حاصل کرے گی’’۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے، ترجیحات کو کم کرنے اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے ہندوستانی روپے کو بطور کرنسی استعمال کرنے کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے، وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے قواعد و ضوابط کو آسان بنایا جائے گا۔

ہیروں کی کٹائی اور پالش کرنے کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جس میں ہنر مند کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کام کرتی ہے، وزیر خزانہ نے خام ہیروں کی فروخت کرنے والی غیر ملکی کان کنی کمپنیوں کے لیے محفوظ ہاربر ریٹ فراہم کرنے کی تجویز پیش کی۔

محترمہ سیتارامن نے ملک میں گھریلو کروز چلانے والی غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے لیے ایک آسان ٹیکس نظام کی تجویز پیش کی۔ اس سے کروز ٹورازم کی زبردست صلاحیت کےحصول میں مدد ملے گی اور ملک میں روزگار پیدا کرنے والی اس صنعت کو تقویت ملے گی۔

-----------------------

ش ح۔ اک۔ ع ن

U NO: 8597



(Release ID: 2035816) Visitor Counter : 7