وزارت خزانہ

وزیر اعظم کے پیکج کے حصے کے طور پر ‘روزگار سے منسلک ترغیب’ کے لیے حکومت  تین نئی اسکیمیں نافذ کرے گی


تمام رسمی شعبوں میں کام کرنے والے تمام افراد کو ایک ماہ کی اجرت فراہم کرنے کی اسکیم  ، جس سے 210 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے

مینوفیکچرنگ شعبے میں اضافی روزگار کی ترغیب دینے کی اسکیم پہلی بار کام کرنے والے ملازمین کے روزگار سے منسلک ہے  ، جس سے توقع ہے کہ 30 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا

آجر پر مرکوز اسکیم  ، تمام شعبوں میں اضافی روزگار کا احاطہ کرتی ہے  ، جس سے 50 لاکھ افراد کو اضافی روزگار کی ترغیب دینے کی توقع ہے

Posted On: 23 JUL 2024 1:07PM by PIB Delhi

حکومت وزیراعظم کے پیکج کے ایک حصے کے طور پر ‘روزگار سے منسلک ترغیب’ کے لیے 3 اسکیمیں نافذ کرے گی۔ یہ ای پی ایف او  ​​میں اندراج پر مبنی ہوں گے اور  اس کے ذریعے پہلی بار ملازمین کی شناخت اور ملازمین اور آجروں کی مدد پر توجہ مرکوز کی جائے گے۔ اس کا اعلان مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نے نرملا  سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 25-2024ء پیش کرتے ہوئے  کیا ۔ جو تین اسکیمیں لاگو کی جائیں گی  ، وہ درج ذیل ہیں :

اسکیم اے : پہلی بار

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ  اس اسکیم  کے ذریعے تمام رسمی شعبوں میں افرادی قوت میں نئے داخل ہونے والے تمام افراد کو ایک ماہ کی اجرت فراہم کی جائے گی۔ ای پی ایف او میں رجسٹرڈ کئے گئے پہلی بار ملازمین کے لیے 3 قسطوں میں ایک ماہ کی تنخواہ کا براہ راست 15,000 تک فائدہ منتقل  ہوگا۔ اہلیت کی حد ایک  لاکھ ماہانہ تنخواہ ہوگی۔  انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ اس اسکیم سے 210 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے ۔ ’’

اسکیم بی : مینوفیکچرنگ میں روز گار فراہم کرنا

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اسکیم مینوفیکچرنگ  کے شعبے میں اضافی روزگار کو ترغیب دے گی، جو پہلی بار ملازمت کرنے والے ملازمین کے روزگار سے منسلک ہے۔ ملازمت کے پہلے 4 سالوں میں ای پی ایف او  ​​کی شراکت کے سلسلے میں ملازم اور آجر دونوں کو مخصوص پیمانے پر ایک ترغیب براہ راست فراہم کی جائے گی۔ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار میں داخل ہونے والے 30 لاکھ نوجوانوں اور ان کے آجروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

اسکیم سی : آجروں کے لیے معاون

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ آجر پر مبنی یہ اسکیم تمام شعبوں میں اضافی روزگار کا احاطہ کرے گی۔ ماہانہ ` 1 لاکھ کی تنخواہ کے اندر تمام اضافی ملازمتوں کو شمار کیا جائے گا۔ حکومت ہر اضافی ملازم کے لیے اپنے ای پی ایف او تعاون  کے طور پر دو سال کے لیے 3000 روپے ماہانہ تک آجروں کو واپس کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ اس اسکیم سے 50 لاکھ افراد کواضافی روزگار کی ترغیب ملنے کی  توقع ہے ۔ ’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZPWG.jpg

...............

) ش ح – ح  ا  -  ع ا )

U.No. 8593



(Release ID: 2035787) Visitor Counter : 9