وزارت خزانہ

مرکزی  بجٹ  میں اگلے 10 سالوں میں خلائی معیشت کو 5 گنا تک بڑھانے کے لیے  1000 کروڑ روپے کے وینچر کیپیٹل فنڈ کا اعلان کیا ہے


موبائل فون، موبائل پی سی بی اے اور موبائل چارجر پر کسٹمز ڈیوٹی 15 فیصد تک کم کر دی گئی

ریزسٹرز تیار کرنے کے لیے آکسیجن فری کاپر پر کسٹمز ڈیوٹی ہٹانے اور کنیکٹرز تیار کرنے کے لیے بعض حصوں کو مستثنیٰ کرنے کی تجویز ہے

بجٹ 2024-25 میں مخصوص ٹیلی کام آلات کے پی سی بی اے پر کسٹمز ڈیوٹی کو 10 سے 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے

Posted On: 23 JUL 2024 12:53PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ  نرملا سیتارامن نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کی سمت ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2024-2025 پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور معیشت میں عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا کامیابی سے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرکاری  سرمایہ کاری اور نجی شعبے کی اختراعات نے تمام شہریوں بالخصوص عام لوگوں کی وسائل، تعلیم، صحت اور خدمات کی مارکیٹنگ کرنے میں  مدد کی ہے۔

ٹیکنالوجی کو اپنانے اور ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

ڈیٹا اور شماریات

خزانہ کی مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ ڈیٹا گورننس، ڈیٹا اور اعدادوشمار کے جمع کرنے، پروسیسنگ اور انتظام کو بہتر بنانے کے لیے، ڈیجیٹل انڈیا مشن کے تحت قائم کیے گئے مختلف سیکٹرل ڈیٹا بیسز کو ٹیکنالوجی ٹولز کے فعال استعمال کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔

موبائل فون اور متعلقہ حصے پرزے

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ گھریلو پیداوار میں تین گنا اضافہ اور پچھلے چھ سالوں میں موبائل فون کی برآمدات میں تقریباً 100 گنا اضافے کے ساتھ، ہندوستانی موبائل فون انڈسٹری میں پختگی آئی ہے۔ صارفین کے مفاد میں بجٹ میں موبائل فون، موبائل پی سی بی اے اور موبائل چارجر پر کسٹم ڈیوٹی کو 15 فیصد تک کم کرنے کی تجویز ہے۔

الیکٹرانکس

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ گھریلو الیکٹرانکس کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کو بڑھانے کے لیے حکومت نے ریزسٹرز تیار کرنے کے لیے آکسیجن فری کاپر پر کسٹم ڈیوٹی مشروط طور پر ختم کرنے اور کنیکٹرز  تیار کرنے کے واسطے  بعض حصوں کو مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن کا سامان

گھریلو مینوفیکچرنگ کو ترغیب دینے کے لیے، وزیر خزانہ نے مخصوص ٹیلی کام آلات کے پی سی بی اے پر کسٹمز ڈیوٹی کو 10 سے 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی۔

ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) ایپلی کیشنز

خدمات کے شعبے کی بات کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے پیداواری فوائد، کاروباری مواقع اور اختراعات کے لیے آبادی کے پیمانے پر  ڈی پی آئی ایپلی کیشنز  تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔ ان کی  کریڈٹ، ای کامرس، تعلیم، صحت، قانون اور انصاف، لاجسٹکس، ایم ایس ایم ای، خدمات کی فراہمی اور شہری حکمرانی کے شعبوں میں منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اگلے 10 سالوں میں خلائی معیشت کو 5 گنا بڑھانے پر مسلسل زور دینے کے ساتھ، 1,000 کروڑ روپے  کا ایک  وینچر کیپیٹل فنڈقائم کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U-8585



(Release ID: 2035731) Visitor Counter : 15