وزارت خزانہ

نابالغوں کے لیے نئی پنشن اسکیم ‘وتسالیہ’  کا اعلان کیا گیا؛ والدین اور سرپرستوں کی طرف سے تعاون


این پی ایس  پر نظر ثانی  کرنے والی کمیٹی کی طرف سے قابل ذکر پیش رفت کی گئی: ایف ایم

Posted On: 23 JUL 2024 12:47PM by PIB Delhi

آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مرکزی بجٹ  25-2024  میں خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  محترمہ نرملا سیتا رمن نے نابالغوں کے لیے ’وتسالیہ‘ کے نام سے ایک نئی پنشن اسکیم  کی تجویز پیش کی۔

تعاون  سے چلنے والی  اس پنشن اسکیم میں، والدین اور سرپرستوں کا تعاون ہوگا۔ بلوغت کی عمر پر پہنچنے  کے بعد اس منصوبے  کو  بغیر کسی رکاوٹ کے ایک عام این پی ایس  اکاؤنٹ میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ این پی ایس کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے اپنے کام میں قابل قدر پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مشترکہ مشاورتی مشینری کی قومی کونسل کے اسٹاف سائیڈ نے تعمیری انداز اپنایا ہے۔ وزیر  موصوف نے مزید بتایا کہ "ایک ایسا حل تیار کیا جائے گا، جو عام شہریوں کے تحفظ کے لیے مالیاتی احتیاط کو برقرار رکھتے ہوئے متعلقہ مسائل کو حل کرے"۔

************

ش ح۔و ا۔ق ر

U.No:8579



(Release ID: 2035703) Visitor Counter : 6