پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ حکومت کی آج ہوئی میٹنگ


پارلیمانی امور کو آسانی کے ساتھ انجام دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون طلب: پارلیمانی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو

پارلیمنٹ کے تقدس کو ہمیشہ برقرار رکھا جانا چاہئے: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ

Posted On: 21 JUL 2024 5:06PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس 2024 کے شروع ہونے سے قبل آج تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ حکومت کی ایک میٹنگ مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی۔ وزیر موصوف نے 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے فلور لیڈروں کی پہلی میٹنگ میں سب کا خیر مقدم کیا۔ پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے اپنے افتتاحی خطاب میں بتایا کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 22 جولائی 2024 بروز پیر شروع ہوگا اور سرکاری کام کی ضروریات کے پیش نظر یہ اجلاس 12 اگست 2024 بروز پیر کو ختم ہوسکتا ہے۔ اس اجلاس میں 22 دنوں کی مدت کے دوران 16 نشستیں منعقد ہوں گی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ یہ سیشن بنیادی طور پر 2024-25 کے مرکزی بجٹ سے متعلق مالیاتی کاروبار کے لیے وقف ہوگا جو منگل 23 جولائی 2024 کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم ضروری قانون سازی اور دیگر کام بھی کیا جائے گا۔ تاہم سیشن کے دوران ضروری قانون سازی اور دیگر کام بھی اٹھائے جائیں گے۔ اقتصادی سروے آف انڈیا پیر، 22 جولائی، 2024 کو پارلیمنٹ کے ایوانوں کی میز پر رکھا جائے گا۔ 25-2024 کے لیے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا بجٹ بھی 23 جولائی، 2024 کو پیش کیا جائے گا۔ عارضی طور پر قانون سازی کے امور کے 6 موضوعات اور مالیاتی امور کے 3 موضوعات کی نشان دہی کی گئی ہے جو اس سیشن کے دوران اٹھائے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OWLM.jpg

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ہمیشہ ایوان کے فلور پر بحث کے لیے تیار ہے، کسی بھی معاملے پر جو کہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسروں کے ذریعہ قواعد و ضوابط اور طرز عمل کے تحت اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے تمام پارٹی قائدین سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کو بخوبی چلانے کے لئے فعال تعاون اور حمایت کی بھی درخواست کی۔ میٹنگ میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے بھی شرکت کی، جو راجیہ سبھا میں ایوان کے قائد، قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بھی ہیں اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت اور اطلاعات و نشریات کی وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00245D6.jpg

میٹنگ کے اختتام پر، مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے میٹنگ میں نمایاں کیے گئے اہم مسائل کو اٹھانے اور ان کی طرف توجہ مبذول کرنے کے لیے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران اس کا تقدس برقرار رکھنا چاہیے۔ حکومت ان تمام مسائل پر پارلیمنٹ کے متعلقہ ایوانوں کے قواعد اور متعلقہ پریذائیڈنگ افسران کے فیصلوں سے مشروط بحث کے لیے تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B8PM.jpg

اجلاس میں مجموعی طور پر اکتالیس سیاسی جماعتوں کے پچپن رہنماؤں نے شرکت کی۔

 بلوں کی فہرست جو 18ویں لوک سبھا کے دوسرے سیشن اور راجیہ سبھا کے 265ویں سیشن کے دوران پیش کئے جانے کا امکان ہے:

I – قانون سازی کا کاروبار:-

  1. فنانس (نمبر 2) بل، 2024
  2. ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیمی) بل، 2024
  3. بوائلرز بل، 2024
  4. بھارتیہ ویویان ودھییک، 2024
  5. کافی (فروغ اور ترقی) بل، 2024
  6. ربڑ (فروغ اور ترقی) بل، 2024

 II – مالیاتی کاروبار :-

  1. مرکزی بجٹ،2024-25 پر عمومی بحث
  2. 2024-25 کے لیے گرانٹس کے مطالبات پر بحث اور ووٹنگ اور متعلقہ تخصیص بل کا تعارف، غور اور پاس کرنا/واپس کرنا۔
  3. مالی سال 2024-25 کے لیے یونین ٹیریٹری آف جموں و کشمیر کے گرانٹس کے مطالبات پر بحث اور ووٹنگ اور متعلقہ تخصیصی بل کا تعارف، غور اور پاس کرنا/واپس کرنا۔

 

******

 

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 8509


(Release ID: 2034808) Visitor Counter : 69