وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 21 جولائی کو بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46 ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے


بھارت پہلی بار عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے

اس اجلاس میں 150 سے زیادہ ممالک کے 2000 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی مندوبین شرکت کریں گے

Posted On: 20 JUL 2024 5:31PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 21 جولائی 2024 کو شام 7 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46 ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے بھی شرکت کریں گی۔

بھارت پہلی بار عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ 21 سے 31 جولائی، 2024 کے دوران نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہوگا۔ ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کا اجلاس سال میں ایک بار ہوتا ہے اور یہ عالمی ورثے سے متعلق تمام معاملات کا انتظام کرنے اور عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل مقامات کا فیصلہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اس میٹنگ کے دوران عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں نئے مقامات کو نامزد کرنے کی تجاویز، موجودہ 124 عالمی ورثہ جائیدادوں کی اسٹیٹ آف کنزرویشن رپورٹس، بین الاقوامی امداد اور عالمی ورثہ فنڈز کے استعمال وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں 150 سے زائد ممالک کے 2000 سے زائد بین الاقوامی اور قومی مندوبین شرکت کریں گے۔

ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ ورلڈ ہیریٹیج ینگ پروفیشنلز فورم اور ورلڈ ہیریٹیج سائٹ منیجرز فورم بھی سائیڈ لائنز پر منعقد ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت منڈپم میں بھارت کی ثقافت کو ظاہر کرنے کے لیے مختلف نمائشیں بھی قائم کی جائیں گی۔ ٹریژرز کی واپسی کی نمائش میں ملک میں واپس لائے گئے کچھ نوادرات کی نمائش کی جائے گی۔ اب تک 350 سے زیادہ نوادرات واپس لائے جا چکے ہیں۔ مزید برآں، جدید ترین اے آر اور وی آر ٹکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے، بھارت کے 3 عالمی ورثہ مقامات کے لیے ایک شاندار تجربہ پیش کیا جائے گا۔ یہ مقامات ہیں رانی کی واؤ، پٹن، گجرات؛ کیلاسا مندر، ایلورا غار، مہاراشٹر اور ہوئسالا مندر، ہلبیڈ، کرناٹک۔ اس کے علاوہ انفارمیشن ٹکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں جدید ترقی کے ساتھ ساتھ بھارت کے امیر ثقافتی ورثے ، صدیوں پرانی تہذیب ، جغرافیائی تنوع ، سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک 'انکریڈیبل انڈیا' نمائش بھی قائم کی جائے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 8491



(Release ID: 2034673) Visitor Counter : 27