نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے پیرس اولمپکس 2024 اور پیرا اولمپکس 2024 کے لیے ہندوستان کی تیاریوں پر انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی


ہندوستان کے اولمپک سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے "پاتھ وے ٹو پیرس" بروشر کا آغاز کیا

"ہمیشہ 'نیشن فرسٹ' کو ذہن میں رکھیں اور اس جذبے سے کام کریں" - ڈاکٹر مانڈویہ

"ہمیں نوجوان ٹیلنٹ کی شناخت اور  اس کوپروان چڑھانے  کی ضرورت ہے، اور انہیں اسپورٹس ایکو سسٹم سے مربوط کرنا ہوگا"

Posted On: 19 JUL 2024 5:57PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے پیرس اولمپکس 2024 اور پیر اولمپکس کے لیے آج اور نئی دہلی اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقدہ ہندوستان کی تیاریوں پر ایک بصیرت انگیز گفتگو کے دوران کلیدی خطبہ دیا۔

Image

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر مانڈویہ نے "پاتھ وے ٹو پیرس" بروشر کا بھی اجرا کیا۔ یہ اشاعت ہندوستان کے اولمپک سفر، ہماری موجودہ تیاریوں اور ان باصلاحیت ہندوستانی کھلاڑیوں پر روشنی ڈالتی ہے جو پیرس اولمپکس 2024 میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

Image

2047 کو دیکھتے ہوئے، جب ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا، ڈاکٹر مانڈویہ نے اپنے اس  اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کھیلوں کی مہارت میں سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہوگا۔ انہوں نے ملک کے اندر وسیع امکانات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحیح مواقع اور کوششوں سے اہم نتائج سامنے آئیں گے۔

مرکزی وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان 117 کھلاڑیوں کا دستہ بھیج رہا ہے جو پیرس اولمپکس 2024 میں 16 کھیل کے زمروں میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان زمروں کی تیاری پر اس اولمپکس سائیکل کے دوران مجموعی طور پر   470 کروڑ  روپئے سے زیادہ خرچ کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ "ہمارا ملک تنوع سے مالا مال ہے"، انہوں نے مزیدکہاکہ یہ ضروری ہے کہ ہم نوجوان ٹیلنٹ کی شناخت کریں اور ان کو پروان چڑھائیں اور انہیں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام سے مربوط کریں۔ مقابلوں میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرکے اور ان کی صلاحیتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نکھارنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے سے، ہم قابل ذکر پیشرفت دیکھیں گے"۔

میڈیا کے پیشہ ور افراد سے اپنے خطاب میں، ڈاکٹر مانڈویہ نے زور دیا کہ حکومت کی طرف سے باخبر فیصلہ سازی کے لیے بات چیت اور غور و خوض ضروری ہے۔

انہوں نے انہیں عوامی نظریہ کی تشکیل میں ان کے بااثر کردار کی یاد دلائی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کو اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ہے، یہ یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ ہندوستان ہمارا ملک ہے۔، انہوں نے مزید کہا "ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہماری قوم کی عزت اور احترام کو برقرار رکھا جائے۔ ہمیشہ 'نیشن فرسٹ' کو ذہن میں رکھیں اور اس جذبے سے کام کریں'' ۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہمارے کھلاڑیوں کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مرکزی وزیرموصوف نے دہلی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اس ایونٹ میں ان کے اٹوٹ کردار کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ہندوستان کی کھیلوں کی کامیابیوں کے پیچھے محنت اور لگن کو ظاہر کرنے میں ان کی شمولیت بہت اہم ہے۔

اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی اور ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم ممبر جناب اشوک دھیان چند، ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ اور سابق عالمی نمبر 1 ڈبل ٹریپ شوٹر  جناب  رونجن سوڈھی، کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ ونر باکسر جناب اکھل کمار، ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ تیرانداز جناب  ابھیشیک ورما، دو بار کے پیرالمپکس جیولین تھرو چیمپئن جناب دیویندر جھاجھریا، ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے جناب یوگیش کتھونیا کے ساتھ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

"پاتھ وے ٹو پیرس" بروشر کو پڑھنے کے لیے یہاں کلککریں ۔  .

********

ش ح۔    اک ۔م  ص

 (U:8461 )


(Release ID: 2034448) Visitor Counter : 76