یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے محترمہ پوجا منورما دلیپ کھیڈکر کے خلاف کارروائی شروع کی

Posted On: 19 JUL 2024 2:08PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے سول سروسز امتحان-2022 کی عارضی طور پر سفارش شدہ امیدوار محترمہ پوجا منورما دلیپ کھیڈکر کے تقصیر کی تفصیلی اور مکمل تحقیقات کی ہے۔ اس تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنا نام، اپنے والد کا نام اور والدہ کا نام، اپنی  تصویر/دستخط، اپنا ای میل آئی ڈی، موبائل نمبر اور پتہ کو تبدیل کرکے اپنی شناخت کو جعلی بنا کر امتحانی قواعد کے تحت قابل اجازت حد سے زیادہ کوششوں کا ناجائز طورپر فائدہ اٹھایا۔

2. اس لیے، یو پی ایس سی نے ان کے خلاف کارروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جس میں پولیس حکام کے ساتھ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر کے فوجداری استغاثہ بھی شامل ہے اور سول سروس امتحان -2022 کے قواعد کے مطابق سول سروسز امتحان -2022 کی امیدواری کو منسوخ کرنے/اور مستقبل کے امتحانات /انتخاب سے اخراج کے لئے وجہ بتاؤ نوٹس (ایس سی این) جاری کیا ہے۔

3. یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں، یو پی ایس سی اپنے آئینی مینڈیٹ کی سختی سے تعمیل کرتا ہے، اور اپنے تمام عمل بشمول تمام امتحانات، بغیر کسی سمجھوتہ کے انتہائی مستعدی کے ساتھ انجام دیتا ہے۔ یو پی ایس سی نے اپنے تمام امتحانی عمل کے تقدس اور دیانتداری کو انتہائی شفافیت اور قواعد کی سختی سے پابندی کے ساتھ یقینی بنایا ہے۔

4. یو پی ایس سی نے عوام بالخصوص امیدواروں سے ایک بہت ہی اعلیٰ معیار کا اعتماد اور اعتبار حاصل کیا ہے۔ کمیشن بلاشبہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ اعتماد اور اعتبار کا ایسا اعلیٰ ترتیب برقرار رہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ  نہ کیاجائے۔

********

ش ح۔    اک ۔م  ص

 (U:8444)


(Release ID: 2034333) Visitor Counter : 77