کانکنی کی وزارت

کان کنی کی وزارت کل حیدرآباد میں معدنیات کی تلاش ہیکاتھن اور اہمیت کی حامل معدنیات  سے متعلق ایک روڈ شو کا انعقاد کرے گی

Posted On: 19 JUL 2024 10:35AM by PIB Delhi

کان کنی کی وزارت کل، یعنی 20 جولائی، 2024 کوحیدرآباد میں  بیگم پیٹ کے مقام پر معدنیات کی تلاش کے ہیکاتھن اوراہمیت کی حامل  معدنیات  سے متعلق ایک روڈ شو کی میزبانی کرے گی۔ اس تقریب میں حکومت ہندکے کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی شرکت کریں گے۔ اس موقع پرکوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے اور مہمان خصوصی بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے کمار سنہابھی موجودرہیں گے۔

معدنیات کی تلاش ہیکاتھن کے تحت معدنیات کی تلاش کی اختراعی تکنیکوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ اس  پہل قدمی کا مقصد عالمی سطح پر استعمال کی جانے والی جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے معدنی تلاش کو بڑھانا ہے۔ شرکاء جیو فزیکل ڈیٹا کی تشریح اور ماڈلنگ، متعدد ڈیٹا سیٹس کے انضمام، اور مصنوعی ذہانت (اےآئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اطلاق پر غور کریں گے۔

تقریب کے دوران، جناب جی کشن ریڈی نیشنل ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) پورٹل کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ ملک بھر میں ضلعی معدنی بنیادوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کا ایک مرکزی پلیٹ فارم ہوگا۔ پورٹل ڈی ایم ایف ڈیٹا تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گا اور اس کے تحت ہونے والی پیشرفت اور استعمال کا پتہ لگائے گا۔

کان کنی کی وزارت نے ایم ایم ڈی آر ایکٹ کی دفعہ 11 ڈی کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتےہوئے  29 فروری 2024 کو اہمیت کی حامل  اور اسٹریٹجک معدنیات کی ای -نیلامی کی قسط II اور قسط III کا آغاز کیا ہے۔ قسط II اورقسط III  بلاکس کے لئے ترجیحی بولی لگانے والوں کے ناموں کا وزیر جناب جی کشن ریڈی اعلان کریں گے۔

اس تقریب کے بعد 24 جون 2024 کواین آئی ٹی کے ذریعے شروع کی گئی اہمیت کی حامل اورا سٹریٹیجک معدنیات بلاکس کی ای-نیلامی کی قسط IV پر ایک روڈ شو ہوگا۔ اس روڈ شو کا مقصد صنعت کی مصروفیت کو بڑھانا اور ممکنہ بولی دہندگان کو اس سے واقف کرانا ہے۔ ای -نیلامی کا عمل کان کنی کی وزارت کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

***********

 

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.8437



(Release ID: 2034231) Visitor Counter : 16