زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ہندوستان اور ملائیشیاپام آئل اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زراعت کے شعبے میں تعاون میں اضافہ کریں گے
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان اور ملائیشیا کے شجرکاری اور اجناس کے وزیر جناب داتوک سیری جوہری عبدالغنی کے درمیان آج میٹنگ ہوئی
Posted On:
18 JUL 2024 5:13PM by PIB Delhi
ہندوستان اور ملائیشیا نے پام آئل اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زراعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان اور ملائیشیا کے شجرکاری اور اجناس کے وزیر جناب داتوک سیری جوہری عبدالغنی کی میٹنگ کے دوران اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائیشیا کے وزیر 16-19 جولائی 2024 کو ہندوستان کے دورے پر ہیں اور انہوں نے آج کرشی بھون، نئی دہلی میں جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی تاکہ ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
فریقین نے خوردنی تیل- پام آئل کے قومی مشن پر تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، زراعت اور اس سے منسلک مصنوعات سے متعلق مارکیٹ تک رسائی کے مسائل، زراعت میں تعاون کو ادارہ جاتی بنانے اور شجرکاری کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ میٹنگ عزت مآب مرکزی وزیر زراعت کے ہندوستان کے نتیجہ خیز دورے کے لیے وزیر جوہری عبدالغنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور زراعت اور دیگر شعبوں میں جاری تعاون کے لیے پرامید ہونے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
*******
U.No:8410
ش ح۔ام۔
(Release ID: 2034050)
Visitor Counter : 56