نیتی آیوگ

الیکٹرانکس: گلوبل ویلیو چینز میں ہندوستان کی شرکت کو مضبوط بنانےپر كل نیتی آیوگ رپورٹ جاری کرے گا


گلوبل ویلیو چینز میں شامل ہو کر میک ان انڈیا کو تیز کرنا مقصود

مینوفیکچرنگ سیکٹر كا وکست بھارت کی طرف سفر میں اہم کردار ہو گا

Posted On: 17 JUL 2024 2:59PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کل 18 جولائی 2024 کو "الیکٹرانکس: گلوبل ویلیو چینز میں ہندوستان کی شرکت کو طاقتور بنانے" کے عنوان سے اپنی رپورٹ سامنے لائے گا۔یہ رپورٹ ہندوستان کے الیکٹرانکس سیکٹر کے وسیع تجزیہ کا نتیجہ ہے جس میں اس کے دائرہ کار اور چیلنجز شامل ہیں۔ رپورٹ میں ملک کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں عالمی مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کا روڈ میپ پیش کیا گیا ہے۔

موجودہ منظر نامے میں، بین الاقوامی تجارت کا 70 فیصد گلوبل ویلیو چین  اشیاء پر مشتمل ہے جس میں ہندوستان کی گلوبل ویلیو چین شرکت کو بڑھانے کی اہم ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹرز، آٹوموبائل، کیمیکلز اور فارماسیوٹیکل جیسے شعبوں کو ترجیح دے کر یہ مقصدحاصل کیا جا سکتا ہے جو گلوبل ویلیو چینکے منظر نامے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔گلوبل ویلیو چینلوں کے اندر الیکٹرانکس کا شعبہ ایک اہم مقام رکھتا ہے کیونکہ الیکٹرانکس کی تقریباً 80 فیصد برآمدات گلوبل ویلیو چینلوں سے آتی ہیں۔

مالی سال 2023 میں ہندوستان کے الیکٹرانکس سیکٹر نے برآمدات کی ایک قابل لحاظ قدر کو ریکارڈ کیا جس كا ہندوستان کی کل تجارتی اشیاء کی برآمدات میں 5.32 فیصد کا قابل ذکر كردار رہا۔  اس شعبے کی برآمداتی کارکردگی عالمی مارکیٹ میں اس کی مسابقت اور بین الاقوامی طلب سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کو نمایاں کرتی ہے۔ اس نے الیکٹرانکس کے عالمی منظر نامے میں ہندوستان کی پوزیشن کو بھی بہتر كیا ہے۔ الیکٹرانکس کا شعبہ جی وی سی کی شرکت کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔ یہ کسی خاص ملک یا معیشت تک محدود نہیں ہے اور کئی جغرافیاءی خطوں اور فرموں میں پھیلا ہوا ہے۔

فی الحال، ہندوستان کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں بنیادی طور پر الیکٹرانک سامان کی حتمی اسمبلی شامل ہے۔ جبکہ برانڈز اور ڈیزائن فرموں نے ہندوستان میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ سروسیز والی کمپنیوں کو اسمبلی، جانچ اور پیکیجنگ کے کاموں کو تیزی سے آؤٹ سورس کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈیزائن اور اجزاء کی تیاری کے لیے ماحولیاتی نظام ایک ابتدائی مرحلے پر ہے۔

مینوفیکچرنگ سیکٹر بھارت کے وکست بھارت بننے کے سفر میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ گلوبل ویلیو چینز میں شامل ہو کر میک ان انڈیا کو تیز کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس تناظر کے ساتھ، نیتی آیوگ اس موضوع پر ایک جامع رپورٹ جاری کرے گا جس میں الیکٹرانکس کے شعبے میں مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بننے کے لیے ملک کے لیے ایک روڈ میپ تجویز کیا جائے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2033851) Visitor Counter : 8