وزارت خزانہ
مرکزی بجٹ 2024-25 کی تیاری کے حتمی مرحلے کا آغاز آج نئی دہلی میں روایتی حلوہ تقریب کے ساتھ ہوا
Posted On:
16 JUL 2024 7:26PM by PIB Delhi
مرکزی بجٹ 2024-25 کے لیے تیاری کے عمل کے حتمی مرحلے کی علامت، یعنی حلوہ تقریب، کا انعقاد آج نئی دہلی میں خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری کی موجودگی میں کیا گیا۔
روایتی حلوہ تقریب کا اہتمام ہر سال بجٹ کی تیاری میں شامل افسران کے ’لاک اِن‘ پروسیس سے قبل ہوتا ہے۔ مرکزی بجٹ 2024-25، 23 جولائی 2024 کو پیش کیا جائے گا۔
تمام یونین بجٹ دستاویزات، بشمول سالانہ مالیاتی بیان (جسے عام طور پر بجٹ کہا جاتا ہے)، ڈیمانڈ فار گرانٹس (ڈی جی )، فائننس بل وغیرہ بھی "یونین بجٹ موبائل ایپ" پر دستیاب ہوں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ (ایم پی) اور عوام الناس ڈیجیٹل سہولت کی آسان ترین شکل کا استعمال کرتے ہوئے بجٹ دستاویزات تک بغیر کسی پریشانی کے رسائی حاصل کر سکیں ۔ ایپ دو لسانی (انگریزی اور ہندی) ہے اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگی۔اس ایپ کو مرکزی بجٹ کے ویب پورٹل (www.indiabudget.gov.in) سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
بجٹ دستاویزات 23 جولائی 2024 کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کی تکمیل کے بعد موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گے۔
حلوہ کی تقریب میں مرکزی وزیر خزانہ کے ساتھ وزارت خزانہ کے سکریٹریز اور بجٹ کی تیاری میں شامل حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
تقریب کے جزو کے طور پر، مرکزی وزیر خزانہ نے بجٹ پریس کا بھی دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ افسران کو نیک ترین خواہشات بھی پیش کیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8381
(Release ID: 2033747)
Visitor Counter : 95
Read this release in:
Tamil
,
Odia
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada