وزارت دفاع
دفاع میں آتم نربھرتا: وزارت دفاع نے ڈی پی ایس یوز کے لیے 346 اشیاء کی پانچویں مثبت انڈیجنائزیشن کی فہرست کو مشتہر کیا
گزشتہ تین برسوں میں 12,300 سے زائد اشیاء کو مقامی طورپرتیار کیا جارہا ہے۔ ڈی پی ایس یوز نے گھریلو صنعت کاروں کو 7,572 کروڑ روپے کے آرڈر دیئے
Posted On:
16 JUL 2024 12:29PM by PIB Delhi
دفاع میں آتم نربھرتا کو بڑے پیمانے پرفروغ دینے اور دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز یعنی دفاعی ساز وسامان تیار کرنےوالے سرکاری ملکیت کے اداروں (ڈی پی ایس یوز)، دفاعی پیداوار کے محکمے (ڈی ڈی پی) کے ذریعہ درآمدات کو کم کرنے کے لیے، وزارت دفاع نے 346 اشیاء پر مشتمل پانچویں مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ (پی آئی ایل) کو مشتہر کیا ہے۔ ان میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم لائن ریپلیسمنٹ یونٹس/سسٹمز/سب سسٹمز/کل پرزوں کو ملاکر سامان تیار کرنے/سب اسمبلیز/ اضافی ساز وسامان اور اجزاء اور خام مال شامل ہیں، جن کی درآمدی متبادل قیمت 1,048 کروڑ روپے کے بقدرہے۔ یہ اشیا مقامی طور پر تیار کرنے سے متعلق مقررہ مدت کے بعد صرف ہندوستانی صنعت سے خریدی جائیں گی جیسا کہ سریجن پورٹل (https://srijandefence.gov.in) پر دستیاب فہرست میں اشارہ کیا گیا ہے۔ اشیاء منسلک فہرست میں دستیاب ہیں۔
(ڈی پی ایس یوز- ڈی ڈی پی کے لیے 5ویں مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ)
وزارت دفاع نے 2020 میں سریجن پورٹل کا آغاز کیا تھا۔ اس پورٹل پر، ڈی پی ایس یوز اور سروس ہیڈکوارٹرز(ایس ایچ کیوز)ایم ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس سمیت ہندوستانی صنعتوں کو دفاعی اشیاء کواندرون ملک تیار کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘آتم نر بھر بھارت’ کو بڑے پیمانے پر فروغ دینےکی وجہ سےدفاعی اشیاء کو مقامی طور پر تیار کرنے میں قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے ہیں، جبکہ رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے وژن کو پورا کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ڈی پی ایس یوز پانچویں پی آئی ایل میں مذکور اشیاء کو صنعت اور ایم ایس ایم ایز سمیت مختلف وسیلوں کے ذریعہ اندرون ملک تیار کرنے کا کام کریں گے جس میں ‘میک’ طریقہ کار یا اندرون ملک ترقی شامل ہے ۔ اس سے معیشت کی نمو کو تقویت ملے گی، دفاع میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں کی شمولیت کی وجہ سے ملکی دفاعی صنعت کی ڈیزائن سے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ(بی ڈی ایل) ،بی ای ایم ایل لمیٹڈ، انڈیا آپٹل لمیٹڈ(آئی اوایل)، مژگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ( ایم ڈی یل)، گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ا یس ایل)، گارڈن ریچ شپ بلڈرزاینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای) اور ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ (ایچ ایس ایل) پانچویں پی آئی ایل کی دفاعی اشیاء میں شامل ڈی پی ایس یوز ہیں۔ انہوں نے اپنی متعلقہ ویب سائٹس پر 'سریجن پورٹل ڈیش بورڈ (srijandefence.gov.in/DashboardForPublic) پر ایک لنک کے ساتھ اظہار دلچسپی/تجویز کے لیے درخواستیں جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ صنعت/ایم ا یس ا یم ایز/اسٹارٹ اپس بڑی تعداد میں شرکت کے لیے آگے آئیں۔
اس سے پہلے ،ڈی ڈی پی نےڈی پی ایس یوز کے لیے 4,666 اشیاء پر مشتمل چارپی آئی ایلس کو مشتہر کیا تھا، جن میں سے 2,972 اشیاء ،جن کی درآمدی متبادل قیمت 3,400 کروڑ روپے کے بقدرہے، پہلے ہی اندرون ملک دستیاب ٹکنالوجی مدد سے تیار کی جارہی ہیں۔ ڈی پی ایس یوز کے لیے یہ پانچ فہرستیں 509 اشیاء کی پانچ مثبت مقامی فہرستوں کے علاوہ ہیں جنہیں فوجی امور کے محکمے (ڈی ایم اے) نے مشتہر کیا ہے۔ ان فہرستوں میں انتہائی پیچیدہ نظام، سینسرس، ہتھیار اور گولہ بارود شامل ہیں۔
جون 2024 تک، ڈی پی ایس یوز اور ایس ایچ کیوز کی طرف سے مقامی سطح پر اندرون ملک تیار کرنے کے مقصد سے صنعت کو 36,000 سے زیادہ دفاعی اشیاء کی پیشکش کی جاچکی ہے۔ ان میں سے، پچھلے تین سالوں میں 12,300 سے زیادہ اشیاء کو مقامی طور پر تیار کیا جارہا ہے۔جس کے نتیجے میں ، ڈی پی ایس یوز نے گھریلوصنعت کاروں کو 7,572 کروڑ روپے کے بقدر آرڈر دیئے ہیں۔
******
ش ح۔ع م ۔ ف ر
U:8363
(Release ID: 2033604)
Visitor Counter : 90