امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اورباہمی  تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مدھیہ پردیش کے تمام 55 اضلاع کے لیے 486 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے پردھان منتری کالجز آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا


مضبوط تعلیمی بنیادوں کے بغیر 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر نہیں ہو سکتی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے آنے والے 25 سالوں کی تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے نئی تعلیمی پالیسی لانے کے لیے دور اندیشی کے ساتھ کام کیا

نئی تعلیمی پالیسی میں ڈگریاں دینے کے بجائے نوجوانوں کی 360 ڈگری ترقی پر زور دیا گیا ہے

نئی تعلیمی پالیسی کے تحت بچوں کو 'تعلیمی نصاب' کے ساتھ 'نصاب زندگی ' بھی پڑھایا جائے گا

نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ طلبہ میں 'قدامت پسند سوچ' کے بجائے 'آؤٹ آف دی باکس' سوچنے کی عادت پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے

آج کی نسل انٹرنیٹ، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس کی نسل ہے، اس لیے نئی تعلیمی پالیسی میں پریکٹیکل، ہنرمندی کے فروغ ، ووکیشنل ٹریننگ جیسی شرائط رکھی گئی ہیں

زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مقصد کا ہونا ضروری ہے، وقت بے مقصد زندگی کو ختم کر دیتا ہے، شاہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہداف کا تعین کریں اور ان کے حصول کے لیے محنت کریں

انجینئرنگ اور میڈیکل سائنس کے نصاب کو مادری زبان میں ترجمہ کرنے کی پہل کرنے والی پہلی ریاست مدھیہ پردیش تھی

پردھان منتری کالجز آف ایکسی لینس میں طلباء کو بایو ٹکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، کلچر، آرٹس وغیرہ جیسے متعدد شعبوں میں اپنی دلچسپی کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا

Posted On: 14 JUL 2024 8:14PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مدھیہ پردیش  کے اندور میں ریاست کے تمام 55 اضلاع میں پردھان منتری کالج آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور مرکزی وزیر محترمہ ساوتری ٹھاکر سمیت کئی معززین بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012KVQ.jpg

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے کہ جب ہم 2047 میں اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کریں گے تو ہندوستان دنیا کے ہر میدان میں سرفہرست ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہندوستان بنانا ہے تو یہ تعلیم کی بنیاد کو مضبوط کیے بغیر نہیں ہو سکتا، اس لیے اپنی دور اندیشی کے مطابق مودی جی نے سال 2020 میں نئی ​​تعلیمی پالیسی متعارف کرائی۔ جناب شاہ نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی اگلے 25 سالوں کے لیے ہماری ضروریات کا تصور کرتے ہوئے لایا گیا ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی ہمارے طلبا کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی، اور ساتھ ہی ساتھ وہ ہماری قدیم ثقافت اور زبانوں سے جڑے رہیں گے۔

مدھیہ پردیش حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کو نئی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مدھیہ پردیش پورے ملک میں واحد ریاست رہی ہے جس نے انجینئرنگ اور میڈیکل سائنس کے نصاب کو ہماری مادری زبان میں ترجمہ کرنے کی پہل کی۔ اس سے بہت سے غریب بچوں کو اپنی مادری زبان میں اعلیٰ تعلیم کے طور پر میڈیکل سائنس اور انجینئرنگ حاصل کرنے میں فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00212EH.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ پردھان منتری کالجز آف ایکسی لینس کا آغاز محض ان کالجوں کا نام تبدیل کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالجوں کو پردھان منتری کالج آف ایکسی لینس کی پہچان حاصل کرنے کے اہل بننے کے لیے طے شدہ پیرامیٹر اور معیارات کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے 486 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کالجوں میں کمپارٹمنٹل تعلیم نہیں ہوگی۔ اگر کوئی طالب علم بی اے کرنا چاہتا ہے اور سائنس کے کسی مضمون میں بھی دلچسپی رکھتا ہے تو وہ بیک وقت اس مضمون میں ڈپلومہ کر سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نے مثال دی کہ کامرس کا طالب علم جو آرٹ یا زبان میں دلچسپی رکھتا ہے وہ بیک وقت ان مضامین کا مطالعہ کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی کامرس کا طالب علم ہے اور اسے ٹیکنالوجی میں دلچسپی ہے، وہ اپنی دلچسپی کے مطابق ڈپلومہ کورس کر سکتا ہے۔

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے نئی تعلیمی پالیسی کو آج حقیقت بنا کر اس میں ایک اہم باب لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد طالب علم میں موجود تمام طاقتوں کو باہر لانا، انہیں ایک پلیٹ فارم اور بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ موضوعات اور نصاب کو حفظ کرکے امتحان میں نمبر حاصل کرنا آسان ہے لیکن اندرونی طاقتوں اور صلاحیتوں کو نتیجہ خیز بنانا بہت مشکل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZUEV.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ 55 پردھان منتری کالجزآف ایکسی لینس جن کا آج افتتاح کیا گیا ہے، طلباء کو بہت سے مضامین جیسے بایو ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، ثقافت، آرٹس وغیرہ میں ان کی دلچسپی کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ بی ایس سی ایگریکلچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ بی ایس سی ایگریکلچر جیسا کورس نوجوانوں کو زراعت سے جوڑے گا اور خود روزگار کے بہت سے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے ڈپلومہ کورسز اور سرٹیفکیٹ کورسز کو آئی آئی ٹی دہلی اور کئی دیگر باوقار اداروں کے ساتھ جوڑنے کا کام کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش ہندی گرنتھ اکیڈمی کے تمام 55 کالجوں میں کتابوں کا مرکز بھی شروع کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047AY8.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اندور کو اب تک کپاس کا مرکز اور صفائی کا مرکز سمجھا جاتا تھا، لیکن اب یہ تعلیمی مرکز بننے کی طرف بھی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندور دوا سازی ، آٹوموبائل، ٹیکسٹائل، ڈبہ بند خوراک کے شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں نئی ​​تعلیمی پالیسی کے تحت اعلیٰ تعلیم کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، بہت سے نئے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں، کئی یونیورسٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں کے مستقبل کی تشکیل کے لیے نئی تعلیمی پالیسی تشکیل دی ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت بچوں کو ' نصاب تعلیم‘ کے ساتھ ساتھ 'نصاب زندگی‘  بھی پڑھایا جائے گا۔ نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ توجہ مقدار سے معیار کی طرف منتقل کر دی گئی ہے اور نئی تعلیمی پالیسی میں طلباء میں 'قدمت پسند سوچ' کی بجائے 'آؤٹ آف دی باکس' سوچ کی عادت ڈالنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ اور ہنر مندی کی تربیت فراہم کر کے صنعت اور ماہرین تعلیم کے درمیان خلیج کو پر کرنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔

امور  داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ہمارا تعلیمی نظام 21ویں صدی کے عالمی معیارات کے برابر آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے تعلیمی نظام میں کتابوں کو حفظ کرنے کی بجائے خیال پیدا کرنے پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو صرف ڈگریاں دینے کی بجائے ان کی 360 ڈگری ترقی پر زور دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے لیے اہداف طے کرنے کی اہمیت کو سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت بے مقصد زندگی کو ختم کر دیتا ہے اور مقصد کا تعین کرنے میں ناکامی مکمل طور پر وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان اپنے لیے ایک ہدف طے کریں اور اسے حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ تقدیر انہی پر مسکراتی ہے جو محنت سے کامیابی کی بنیاد تیار کرتے ہیں۔ جناب شاہ نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگی کے اہداف طے کریں اور آج سے ہی سخت محنت کریں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کی نسل انٹرنیٹ، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس کی نسل ہے اور یہی وجہ ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی میں پریکٹیکل، ہنر کی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت جیسی دفعات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2047 میں ہندوستان یقینی طور پر دنیا میں پہلے نمبر پر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمارے لیے آزادی کا صد سالہ ہدف مقرر کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0055VN7.jpg

جناب امت شاہ نے طلباء سے کہا کہ یہ ہدف ان نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہے جو یہاں موجود ہیں، وہ نوجوان جو کل کے شہری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وہ دن دیکھیں گے جب ہندوستان پوری دنیا میں ہر میدان میں عظیم ہوگا اور ہماری نئی تعلیمی پالیسی اور آج کا پردھان منتری کالج آف ایکسی لینس اسی مقصد کی بنیاد رکھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

8324


(Release ID: 2033185) Visitor Counter : 66