سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد (دیویانگ جنوں)کو بااختیار بنانے   کےمحکمہ (ڈ ی ای پی ڈبلیوڈی)  نے معذور افراد کو بااختیار بنانے میں مصروف اداروں کے لیے قومی ایوارڈز 2024 کے تعلق سے  درخواستیں طلب کیں


ایوارڈ کا مقصد معذور افراد کو بااختیار بنانے کے مقصد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو بااختیار بنانا، ان کی خدمات کا اعتراف کرنا  اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

Posted On: 11 JUL 2024 4:22PM by PIB Delhi

سماجی انصاف  اور  تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد(دیویانگ جنوں) کو بااختیار بنانے کا محکمہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز کی اسکیم کا نفاذ کر رہا ہے۔ معذور افراد کے عالمی دن یعنی 3 دسمبر کے موقع پر، محکمہ ہر سال افراد، اداروں، تنظیموں، ریاست/ضلع وغیرہ کو ان کی شاندار کامیابیوں اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کیے گئے کام کے لیے قومی ایوارڈ دیتا ہے۔

محکمہ نے قومی/علاقائی روزناموں میں اشتہار شائع کیا ہے جس میں سال 2024 کے قومی ایوارڈز کے لیے درخواستیں صرف آن لائن موڈ کے ذریعے وزارت داخلہ کے ایوارڈ پورٹل (www.awards.gov.in) پر طلب کی گئی ہیں۔ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز کے رہنما خطوط کو آسان اور معقول بنایا گیا ہے اور یہ محکمہ کے ویب پورٹل - www.depwd.gov.in پر دستیاب ہیں۔ قومی ایوارڈز کی زمرہ وار تفصیلات، اہلیت کا معیار، انتخاب کا طریقہ کار وغیرہ بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

آن لائن نامزدگی/درخواست 15 جون 2024 سے شروع ہوئی ہے اور نامزدگیوں کی آخری تاریخ 31 جولائی 2024 ہے۔ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت اور دیگر کو 24.06.2024 کو خطوط بھیجے گئے ہیں تاکہ مذکورہ ایوارڈز کے لئے  درخواستیں/نامزدگیاں بھیجنے  کے عمل کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جا سکے۔

****

ش ح۔ م م۔ ج

Uno-824



(Release ID: 2032452) Visitor Counter : 22