وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم سے  نوبیل  انعام یافتہ جناب اینٹن زیلنگرکی ملاقات

Posted On: 10 JUL 2024 9:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے آسٹریا کے مشہورومعروف ماہر طبیعیات اورنوبیل انعام یافتہ جناب اینٹن زیلنگرنے ملاقات  کی۔جناب  زیلنگر کوانٹم میکینکس پران کے  کام کے لیے جانا جاتا ہے اور انہیں 2022 میں طبیعیات کے نوبیل  انعام سے سرفراز کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے قومی کوانٹم مشن کے بارے میں  اپنے خیالات ونظریات سے ماہر طبیعیات  کو واقف کرایا۔ وہ اورجناب  زیلنگر نے عصری معاشرے پر کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم ٹیک کے کردار اور مستقبل کے لیے اس کے  امکانات کے بارے میں  تبادلہ  خیال  کیا۔

*****

U.No:8235

ش ح۔ع م۔رم


(Release ID: 2032314) Visitor Counter : 44