صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

Posted On: 10 JUL 2024 1:54PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (10 جولائی 2024) راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ 2024 کی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی۔ جن ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی گئی ان میں ڈیورنڈ کپ، پریذیڈنٹ کپ اور شملہ ٹرافی شامل ہیں۔

اس موقع پر اپنے مختصر کلمات میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ فٹ بال دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے۔ پیشہ ور فٹبال کھلاڑی جب ہزاروں شائقین کے سامنے کھیلتے ہیں تو کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا جوش کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ 2024 میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ جیتیں یا ہاریں، کھیل میں صحت مند مقابلہ ہونا چاہیے اور انہیں دوسری ٹیموں کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کھیل میں جذبات اور حوصلہ افزائی ہوتی ہے، لیکن کھلاڑیوں کو اپنے جذبات کو قابو کرنے اور کھیل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سبھی کھلاڑی عزم اور کھیل کے جذبے کے ساتھ اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

صدر جمہوریہ ہند نے سبھی فٹ بال شائقین پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں فٹ بال کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpicdated10072024O5IS.JPG

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح  ا۔ م ر

Urdu No. 8207

                          


(Release ID: 2032070) Visitor Counter : 75