امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے امین پی جے کے پی ودھیارتھی بھون کا افتتاح کیا، احمد آباد، گجرات میں جدید ملٹی اسپیشلٹی ایس ایل آئی ایم ایس ہسپتال کا بھی افتتاح کیا


جناب امت شاہ نے احمد آباد کے شری جگناتھ مندر میں منگلا آرتی کی، مہا پربھو جگن ناتھ جی کی رتھ یاترا کے موقع پر ہم وطنوں کو دلی خواہشات پیش کیں

مہا پربھو جگن ناتھ جی کی رتھ یاترا ہندوستانی ثقافتی ورثے اور خوشحالی کے تحفظ کا ایک مقدس موقع ہے اور اسے ملک کے کروڑوں عقیدت مندوں کے ذریعہ انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے: جناب امت شاہ

اگر کوئی ادارہ اپنے قیام کے 100 سال مکمل کرتا ہے تو کہا جاسکتا ہے کہ اس ادارے کو پورے معاشرے کی حمایت حاصل ہے

آج کی نسل کو ملک کے لیے جان قربان کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ملک کے لیے جینے کی ضرورت ہے، زندگی بھر ملک کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھنا چاہیے

پٹیل برادری محنتی ہے، اس میں تعلیم، کاروباری ذہن، ہمت اور سماج کو  متحد کرے آگے لے جانے بالخصوص  ان میں کدوا پاٹیدار کو بہت آگے لے  جانے جیسی خوبیاں ہیں

پٹیل برادری نے خود کے ساتھ ساتھ پورے سماج کی ترقی کرکے گجرات اور ملک کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے

اپنی بھلائی کرنا ہر انسان کا حق ہے لیکن فلاح کا ایسا راستہ اختیار کرنا چاہیے جس سے دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے

طلباء کو اپنی زندگی میں ایک مقصد طے کرنا چاہیے اور اسے حاصل کرنے کے لیے شارٹ کٹ کے بغیر محنت کرنا ضروری ہے

Posted On: 07 JUL 2024 4:46PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج احمد آباد، گجرات میں امین پی جے کے پی ودھیارتھی بھون کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AYMD.jpg

جناب امت شاہ نے احمد آباد میں جدید ملٹی اسپیشلٹی ایس ایل آئی ایم ایس اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DE3A.jpg

قبل ازیں جناب امت شاہ نے احمد آباد کے سری جگناتھ مندر میں منگلا آرتی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FGVE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WWC4.jpg

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ نے مہا پربھو جگن ناتھ جی کی رتھ یاترا کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا، "مہا پربھو جگن ناتھ کی رتھ یاترا ہندوستانی ثقافتی ورثے اور خوشحالی کو محفوظ رکھنے اور نئی پیش رفت فراہم کرنے کا ایک اچھا موقع ہے، جسے ملک کے کروڑوں عقیدت مند انتہائی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔ یہ یاترا اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستانی ثقافت  واقعتا متحرک ہے اور تقریبات اور روحانیت اس کی خصوصیات ہیں ۔میں مہا پربھو کی رتھ یاترا پر تمام ہم وطنوں کو دلی  مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مہا پربھو جگناتھ، ویر بلبھدر اور ماتا سبھدرا سے ہر ایک کی بھلائی اور ترقی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

امین پی جے کے پی ودھیارتھی بھون کے افتتاح کے بعد، جناب امت شاہ نے کہا کہ اگر کسی ادارے نے اپنے قیام کے 100 سال مکمل کیے ہیں، تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس ادارے کو پورے سماج کی حمایت حاصل ہے، تب ہی وہ 100 سال پورے کرنے میں کامیاب ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے 92 سال سے مسلسل ہزاروں بچوں کی زندگیوں میں علم کے چراغ جلائے ہیں اور اس ہاسٹل نے کئی شخصیات دی ہیں ،جنہوں نے گجرات اور ملک کی خدمت کی۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ زندگی میں خواہ کتنی ہی مشکلات آئیں، اگر آپ ان کا مقابلہ مسکراہٹ اور عزم کے ساتھ کریں تو تمام مشکلات خود ہی دور ہو جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056E9U.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ادارے نے بہت سے اچھے شہری پیدا کیے ہیں جنہوں نے گجرات کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب جہاں بیٹھے ہیں، سردار پٹیل نے کبھی اپنے دن گزارے تھے اور تحریک آزادی کے دوران کئی میٹنگیں کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ کی اپنی ثقافت ہوتی ہے اور زمین سے جڑنا ان ثقافتی اقدار کو ہمارے اندر پیدا کرتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہاں آنے والے طلباء کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ سردار پٹیل جیسی عظیم شخصیت نے تحریک آزادی میں یہاں سے بہت بڑا تعاون کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کے طلباء کو ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں ملک کے لیے جینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کریں، ملک کے لیے کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی بھر ملک کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھنا چاہیے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس ودھیارتھی بھون میں تقریباً 1000 طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولت نہیں وہاں کے طلباء بھی یہاں آکر تعلیم حاصل کر سکیں گے ،جس سے ان کی زندگیاں روشن ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کدوا پٹیل برادری نے گجرات کی ترقی میں بہت تعاون کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اگر ہم گجرات اور پٹیل برادری کی ترقی کے گراف کو دیکھیں تو دونوں متوازی طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل برادری کی ترقی کے ساتھ ساتھ گجرات کی بھی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل برادری ایک محنتی برادری ہے، جس میں تعلیم، کاروباری ذہن، ہمت اور سماج کو متحد کرکے آگے بڑھنے جیسی خوبیاں ہیں، جس نے پوری پٹیل برادری، خاص کر کدوا پاٹیدار برادری کو بہت آگے لے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی نے گجرات اور ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ترقی میں بھی بہت تعاون کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006KUZ7.jpg

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہاں آنے والے تمام طلباء بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایک تاریخی مقام پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اپنی فلاح و بہبود کے لیے سوچے اور اپنی خوشیوں کے حصول میں لگے، لیکن یہ معاشرے کے لیے اچھا ہو گا اگر کوئی اپنی فلاح کے لیے ایسے راستے کا انتخاب کرے جس سے دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ ہو۔ جناب شاہ نے کہا کہ طلباء کو اپنی زندگی کا ایک مقصد طے کرنا چاہیے اور اسے حاصل کرنے کے لیے کوششیں کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقصد کے حصول کے لیے زندگی میں محنت کرنا ضروری ہے لیکن شارٹ کٹ کبھی نہیں اپنانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

8141



(Release ID: 2031435) Visitor Counter : 14