وزیراعظم کا دفتر

آسٹریا کے چانسلر نے ہندوستانی وزیر اعظم کے آئندہ دورے کا خیرمقدم کیا، وزیر اعظم مودی نے ان کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 07 JUL 2024 8:57AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریا کے اپنے آئندہ سرکاری دورے کے لیے آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر کے ذریعہ کیے گئے اظہار خیال کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ 40 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا آسٹریا کا پہلا دورہ ہے۔ آسٹریا کے چانسلر نے کہا، ”یہ دورہ ایک خاص اعزاز ہے کیونکہ یہ چالیس سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے، اور یہ ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ ہم ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں۔“

اپنے جواب میں جناب مودی نے کہا کہ وہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور تعاون کی نئی راہوں پر آگے بڑھنے کے لیے اس تاریخی موقع پر بات چیت کے منتظر ہیں۔

 

جناب مودی نے X پر چانسلر نیہمر کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا:

 

”آپ کا شکریہ، چانسلر کارل نیہمر، اس تاریخی موقع پر آسٹریا کا دورہ کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا منتظر ہوں۔ آزادی اور قانون کی حکمرانی وہ بنیاد ہے جس پر ہم مزید قریبی شراکت داری کی راہ ہموار کریں گے۔“

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8139



(Release ID: 2031404) Visitor Counter : 18