پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن 22جولائی سے 12 اگست 2024 تک منعقد ہوگا

Posted On: 06 JUL 2024 8:15PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند نے حکومت کی سفارش پر ، 22جولائی 2024 سے 12 اگست 2024 تک بجٹ سیشن 2024 کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو طلب کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جو پارلیمانی امور کی ضروریات سے مشروط ہے۔

مرکزی بجٹ 2024-25 لوک سبھا میں 23 جولائی 2024 کو پیش کیا جائے گا۔

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر ایک پوسٹ کے توسط سے یہ تفصیلات فراہم کیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8132



(Release ID: 2031315) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Marathi , Hindi