وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کیر اسٹارمر سے بات کی اور انہیں برطانیہ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی


دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-برطانیہ جامع تزویراتی شراکت داری  کو مستحکم کرنےکے عزم کا اعادہ کیا

دونوں فریقین باہمی طور پر سود مند ایف ٹی اے کے جلداز جلد انجام تک پہنچانے کی سمت میں کام کریں گے

وزیر اعظم نے وزیر اعظم اسٹارمر کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی

Posted On: 06 JUL 2024 3:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب کیر اسٹارمر کے ساتھ بات کی۔

وزیراعظم نے انہیں برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے اور انتخابات میں لیبر پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو یاد کیا اور ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر سود مند ہند-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کی سمت میں  کام کرنے پر اتفاق کیا۔

برطانیہ کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی میں ہندوستانی برادری کے مثبت تعاون کی ستائش کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے لوگوں کے درمیان بند عوامی رابطے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم ا سٹارمر کو ہندوستان کے جلد دورے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8120



(Release ID: 2031218) Visitor Counter : 13