امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف  سیزن میں پیاز کی بوائی کا رقبہ گزشتہ برس کے مقابلے 27 فیصد زیادہ ہے۔ کرناٹک میں 30 فیصدپیاز کی  بوائی مکمل


پیاز کی قیمتیں کم ہورہی ہیں کیونکہ منڈی کی قیمتوں میں اضافہ اور مانسون کے آغاز کے سبب  کسانوں کی طرف سے مارکیٹ میں ربیع سیزن کے  پیاز کی مقدار میں اضافہ  ہورہا ہے

خریف سیزن کے  آلو کی بوائی  کا رقبہ گزشتہ سال کے بوائی کے  رقبہ سے تقریباً 12 فیصد زیادہ ہو جائے گا اور  یہ کولڈ اسٹوریج میں ربیع کے آلو کی مقدار کھپت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے

خریف سیزن کے  ٹماٹر کا رقبہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے، چتور اور کولار میں ٹماٹر  کی فصل کی صورتحال بہتر  ہے اور اس کی چنائی شروع ہو گئی ہے

Posted On: 05 JUL 2024 5:45PM by PIB Delhi

اس سال اچھی اور بروقت مانسون کی بارشوں نے خریف  سیزن کی فصلوں بشمول پیاز اور دیگر باغبانی فصلوں جیسے ٹماٹر اور آلو کو بڑا فروغ دیا ہے۔ ریاستی حکومتوں کے ساتھ زراعت کی وزارت کے تخمینہ کے مطابق، بڑی سبزیوں یعنی پیاز، ٹماٹر اور آلو کی خریف کی بوائی کے لیےمقررہ رقبے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ سال کی پیداوار کے مقابلے 2024 کے ربیع سیزن  میں پیاز کی معمولی  اور کم پیداوار کے باوجود مقامی بازاروں میں پیاز کی دستیابی وافر مقدار میں ہے۔ پیاز کی فصل تین موسموں میں کاشت کی جاتی ہے: ربیع ،مارچ سے  لے کر مئی تک؛ خریف  ستمبرسے لے کر نومبر تک اوردیر  خریف  میں جنوری سے لے کر فروری تک ۔ پیداوار کے لحاظ سے ربیع کی فصل کل پیداوار کا تقریباً 70 فیصد بنتی ہے جبکہ خریف اور دیر خریف مل کر 30 فیصد بنتی ہے۔ خریف پیاز ربیع اور چوٹی خریف کی آمد کے درمیان   پیاز  کی مہنگائی والےمہینوں میں قیمت کے استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس سال خریف پیاز کی بوائی کے رقبے کا ہدف 3.61 لاکھ ہیکٹر  اراضی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ خریف سیزن  میں  پیاز پیدا کرنے والی ریاست کرناٹک میں، 1.50 لاکھ ہیکٹر کے ہدف کے 30فیصد علاقے میں بوائی مکمل ہو چکی ہے اور دیگر بڑی پیداوار کرنے والی ریاستوں میں بوائی کی  اچھی  پیش رفت ہو رہی ہے۔

فی الحال مارکیٹ میں دستیاب پیاز ربیع-2024 کی فصل ہے، جس کی کاشت مارچ-مئی، 2024 کے دوران کی گئی تھی۔ ربیع-2024 کی 191 لاکھ ٹن  کی تخمینہ پیداوار ماہانہ تقریباً 17 لاکھ ٹن کی گھریلو کھپت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے اور پیاز کی  برآمد پر پابندی  جاری ہے۔ مزید برآں، اس سال ربیع کی کٹائی کے دوران اور اس کے بعد خشک موسم کی صورتحال نے پیاز کے اسٹاک کے نقصان کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔ پیاز کی قیمتیں مستحکم ہو رہی ہیں کیونکہ کسانوں کی جانب سے مارکیٹ میں ربیع پیاز کی مقدار میں منڈی کی بلند قیمتوں اور مانسون کی بارشوں کے آغاز کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ماحولیات میں زیادہ نمی کی وجہ سے ذخیرہ کرنے کے  دوران کے نقصان کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اگرچہ آلو بنیادی طور پر ربیع کی فصل ہے، لیکن خریف کے آلو کی کچھ مقدار کرناٹک، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، میگھالیہ، مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں پیدا ہوتی ہے۔ ستمبر سے نومبر کے دوران خریف آلو کی کٹائی مارکیٹ میں دستیابی کو بڑھا دیتی ہے۔ اس سال خریف کے آلو کے رقبہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافے کا ہدف ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ نے بوائی کے تقریباً پورے ہدف کو مکمل کرلیا ہے جبکہ کرناٹک اور دیگر ریاستوں میں آلو کی بوائی اچھی طرح سے جاری ہے۔ ڈی اے ایف ڈبلیو کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال 273.2 لاکھ ٹن ربیع آلو کو کولڈ اسٹوریج میں رکھا گیا تھا جو کہ کھپت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ آلو کی قیمتیں اس شرح کو ریگولیٹ کرتی ہیں جس پر اسے کولڈ اسٹوریج سے مارچ سے دسمبر تک ذخیرہ کرنے کی مدت کے دوران چھوڑا جاتا ہے۔

ریاستی حکومت کے ساتھ زراعت کی وزارت کے تخمینہ کے مطابق، اس سال خریف  سیزن کے ٹماٹر کی بوائی  کا ہدف 2.72 لاکھ ہیکٹر ہے جبکہ گزشتہ سال 2.67 لاکھ ہیکٹر پر یہ بویا گیا تھا۔ آندھرا پردیش کے چتور اور کرناٹک میں کولار کے بڑے پیداواری علاقوں میں ٹماٹر کی فصل کے حالات اچھے بتائے جاتے ہیں۔ کولار میں ٹماٹروں کی چنائی شروع ہوگئی ہے اور اب سے چند دنوں میں یہ  مارکیٹ میں آجائے گا۔ چتور اور کولار کے ضلع باغبانی کے عہدیداروں کے مطابق اس سال ٹماٹر کی فصل پچھلے سال کے مقابلے کافی بہتر ہے۔ مدھیہ پردیش، کرناٹک، اتر پردیش، گجرات، مہاراشٹرا اور تمل ناڈو کی بڑی پیداوار کرنے والی ریاستوں میں خریف ٹماٹر کے رقبہ میں پچھلے سال کے مقابلے کافی اضافہ ہونے والا ہے۔

 

ش  ح۔ م ع  ۔ ج

8094UNO-



(Release ID: 2031065) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada