سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار نے انگلینڈ کے خلاف دو طرفہ بین الاقوامی سیریز میں تاریخی فتح کے لیے ہندوستانی سماعت سے محروم کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی


عزم کی فتح: ہندوستانی سماعت سے محروم کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تاریخ رقم کی!

ہندوستانی سماعت سے محروم کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دو طرفہ سیریز میں فتح کے ساتھ تاریخ رقم کی

Posted On: 03 JUL 2024 3:48PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ہندوستانی سماعت سے محروم کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف دو طرفہ بین الاقوامی سماعت سے محروم کرکٹ سیریز میں ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد پیش  کی۔ ٹیم نے انگلینڈ میں 18 جون سے 27 جون 2024 کے دوران ہونے والے ٹی 20 میچوں میں 5-2 سے جیت کے ساتھ سیریز اپنے نام کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B19W.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024TKM.jpg

اعزازی تقریب کے دوران، ڈاکٹر کمار نے ٹیم کے ارکان کو گلدستے اور شال سے نوازا، اور ان کی شاندار کامیابی پر قوم کے فخر کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کمار نے کہا، "انڈین سماعت سے محروم کرکٹ ٹیم کی یہ جیت پورے ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ٹیم کے عزم نے ناممکن کو ممکن میں بدل دیا ہے۔ یہ جیت صرف آپ کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے،"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y1D0.jpg

وزیر موصوف  نے مزید کہا، "ہمارے سماعت سے محروم کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ موقع ملنے پر وہ ہمیشہ شاندار کارکردگی کا  مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی سرزمین پر ترنگا لہرانا ہم سب کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ کرکٹ کے میدان پر فتح ایک شخص کی زندگی میں توانائی، جوش اور  مسرت پیدا کرتی ہے اور انہیں سخت ترین حالات پر قابو پانے کی ترغیب دیتی ہے۔"

اس تقریب میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری جناب راجیش اگروال، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب کشور بابو راؤ سورواڈے، محکمہ کے سینئر افسران اور ہندوستانی انجمن برائے سماعت سے محروم افراد کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے ٹیم کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی  اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EBX2.jpg

ڈاکٹر کمار نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا، "ہندوستانی سماعت سے محروم  کرکٹ ٹیم کی کامیابی سماعت سے محروم  کھلاڑیوں کی زندگیوں میں امید اور حوصلہ افزائی پیدا  کرے گی اور انہیں آگے بڑھنے اور مزید بلندیوں کو حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔"

**********

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:8028


(Release ID: 2030410) Visitor Counter : 50