وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم نے آرمی اسٹاف کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUL 2024 4:47PM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی نے آج فوج کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جنرل آفیسر لکھنؤ میں واقع سنٹرل کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی تقرری پر  رہے تھے۔

جنرل آفیسر کو دسمبر 1985 میں گڑھوال رائفلز میں کمیشن دیا گیا تھا۔ انہوں نے باوقار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور انڈین ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کیا ہے۔ وہ جوائنٹ سروسز کمانڈ اسٹاف کالج، بریکنیل (یو کے) اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم  رہے ہیں۔ انہوں نے کنگز کالج لندن سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری اور مدراس یونیورسٹی سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے 37 سال پر محیط اپنے شاندار کیرئیر میں تنازعات اور خطوں کی پروفائلز کے وسیع میدان میں خدمات انجام دیں اور کئی کمانڈ، اسٹاف اور تدریسی تقرریوں  پر  کام کیا ہے۔ جنرل آفیسر کے پاس بصیرت سے بھرپور علم ہے اور مغربی اور شمالی سرحدوں پر آپریشنل ڈائنامکس کی گہری سمجھ ہے۔

قوم کے لئے ان کی نمایاں خدمات کے عوض  جنرل آفیسر کو پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VCOASinChair1U0N.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VCOASDSFT.jpeg

********

 ش ح۔ ش ت - ج

UNO-7978



(Release ID: 2030063) Visitor Counter : 14