نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر نے این آئی ایس پٹیالہ کا دورہ کیا اور پیرس اولمپک جانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی


ہمارے ایتھلیٹس کو پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کی تیاری میں ممکنہ بہترین مدد ملی ہے: ڈاکٹر منڈاویا

Posted On: 29 JUN 2024 5:59PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج نیتاجی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس کا دورہ کیا اور اولمپک جانے والی ایتھلیٹس ویٹ لفٹر میرابائی چانو، جیولین تھرور انو رانی اور شاٹ پٹر آبھا کھٹوا سے ملاقات کی اور نئے انفراسٹرکچر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر منڈاویا نے کہا، "میرابائی، انو رانی اور آبھا کے ساتھ میری بات چیت مجھے یقین دلاتی ہے کہ ہمارے ایتھلیٹس کو پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کی تیاری میں ممکنہ بہترین مدد ملی ہے۔"

میرابائی چانو نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے ذریعے بے پناہ تعاون کو اجاگر کیا، خاص طور پر ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سینٹ لوئس سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسپورٹس سائنسدان ڈاکٹر ایرون ہورشگ کی خدمات حاصل کرنے میں کامیاب ہونے میں، جبکہ انو رانی نے یورپی بیسز پر طویل عرصے تک تربیت حاصل کرنے کے قابل ہونے کے بارے میں بات کی۔

ڈاکٹر منڈاویا نے یہاں نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس میں داخلہ لینے والے دیگر ایتھلیٹس اور کچھ نمایاں کوچز سے بھی بات چیت کی۔ انھوں نے مسابقتی کھیلوں سے ڈراپ آؤٹ کی شرح کو کم کرنے کے لیے ان سے تجاویز طلب کیں۔ انھوں نے کہا، "آپ کو ضروری مدد مل رہی ہے. تاہم، بہت سے لوگ جنہوں نے آپ کے ساتھ شروعات کی، لیکن تمغے نہیں جیتے، وہ پیچھے رہ گئے۔ہم ان کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟''

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کھیلوں کی مجموعی ترقی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نچلی سطح کے ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش کو فروغ دےگی۔

مرکزی وزیر نے این ایس این آئی ایس کا بھی جائزہ لیا اور کھیل کے مختلف شعبوں ، اسپورٹس سائنس کی سہولیات اور نئے انفراسٹرکچر پروجیکٹ سائٹس کا دورہ کیا۔ وہ ہائی پرفارمنس سینٹر فار اسپورٹس سائنس اور باورچی خانے اور کھانے کی ترقی سے بھی خوش تھے۔

انھوں نے کہا کہ میں بھارتی کھیلوں کے روایتی گھر این آئی ایس میں آکر بہت خوش ہوں۔ یہ نہ صرف معیار کے کوچ تیار کرنے کے لیے ایک اہم مرکز ہے جو نچلی سطح پر تبدیلی لا سکتا ہے بلکہ اس میں ایک عظیم تربیتی سہولت بھی ہے۔ ہمارے کچھ ایتھلیٹس جنہوں نے دنیا بھر کے دیگر مراکز میں تربیت حاصل کی ہے، ان کا ماننا ہے کہ این آئی ایس کا موازنہ بہترین کھلاڑیوں سے کیا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد مرکزی وزیر پنچکولہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں انھیں وہاں تاو دیوی لال اسٹیڈیم میں قومی بین ریاستی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے نئے لوگو کی نقاب کشائی کرنی تھی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7927

 



(Release ID: 2029540) Visitor Counter : 17