وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہاراؤ کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 28 JUN 2024 12:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ جناب پی وی نرسمہا راؤکو ان کی قیادت اور دانشمندی کے لیے یاد کیا جاتا ہے اور یہ ہماری حکومت کا اعزاز ہے کہ ہم نے اس سال کے شروع میں انہیں بھارت رتن سے نوازا، اپنے ملک کے لیے ان کے بھرپور تعاون کو تسلیم کیا۔

وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا؛

’’میں سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ گارو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں ان کی قیادت اور دانشمندی کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ہماری حکومت کا اعزاز ہے کہ ہم نے اس سال کے شروع میں ان کو بھارت رتن سے نوازا، اپنے ملک کے لیے ان کے بھرپورتعاون کوتسلیم کرتے ہیں ‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ف ا ۔ ج ا

 (U: 7899)



(Release ID: 2029263) Visitor Counter : 28