شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

یوم شماریات 29 جون 2024 کو منایا جائے گا


موضوع: فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کا استعمال

Posted On: 28 JUN 2024 11:24AM by PIB Delhi

شماریات اور اقتصادی منصوبہ بندی کے شعبوں میں پروفیسر (آنجہانی) پرشانت چندر مہال نوبس کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند نے ہر سال 29 جون کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر "یوم شماریات" کوخصوصی زمرے میں قومی سطح پر منانےکےدن کے  طور پر مقرر کیا ہے۔ یوم شماریات کو منانے کا بنیادی مقصد ملک کی ترقی کے لیے سماجی و اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں اعدادوشمار کے کردار اور اہمیت کے بارے میں خاص طور پر نوجوان نسل میں عوامی آگاہی پیدا کرنا ہے۔

2007 سے یوم شماریات ہر سال عصری قومی اہمیت کے موضوع کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یوم شماریات، 2024 کا موضوع "فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کا استعمال" ہے۔ اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی کا تصور کسی بھی شعبے میں باخبر فیصلے کرنے کے لیے اہم ہے اور یہ سرکاری اعدادوشمار سے نکلنے والی شماریاتی معلومات کی بہتر تفہیم اور ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پیشگی شرائط میں سے ایک ہے۔

یوم شماریات، 2024 کی مرکزی تقریب کا اہتمام مانک شا سنٹر، دہلی کینٹ اور نئی دہلی میں کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی 16ویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اروند پنگڑیا ہیں۔ پروفیسر راجیو لکشمن کرندیکر، چیئرمین، قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) اور ڈاکٹر سوربھ گرگ، سکریٹری، ایم او ایس پی آئی بھی اس تقریب کے شرکاء سے خطاب کرنے والے ہیں۔ مزید برآں، مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے سینئر افسران، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے جیسے، عالمی بینک، اقوام متحدہ کے ادارے وغیرہ اور دیگر فریق بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کو وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے ویب کاسٹ/لائیو اسٹریم بھی کیا جائے گا۔

اس موقع پر پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے ’آن دی اسپاٹ مضمون نویسی مقابلہ، 2024‘ کے فاتحین کی عزت افزائی کی جائے گی۔

پائیدار ترقی کے اہداف - نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک پروگریس رپورٹ، 2024 بھی اس تقریب کے دوران جاری کی جائے گی۔ رپورٹ کے ساتھ ساتھ، پائیدار ترقیاتی اہداف- نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک، 2024 اور پائیدار ترقی کے اہداف- نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک، 2024 پر ڈیٹا اسنیپ شاٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

صارفین تک سرکاری اعدادوشمار کی موثر اور کارگر ترسیل کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے،ایم او ایس پی آئی سرکاری اعدادوشمار کے لیے ’ای -سانکھیہ کی‘ نامی ڈیٹا پورٹل تیار کرنے پر کام کر رہی ہے ، جس میں اہم میکرو اشاریوں کا ٹائم سیریز ڈیٹا اور وزارت کے ڈیٹا اثاثوں کا کیٹلاگ موجود ہے۔ تقریب کے دوران ’ای -سانکھیہ کی‘ پورٹل اور سینٹرل ڈیٹا ریپوزٹری کو بھی لانچ کیا جائے گا۔

تقریب کے تکنیکی سیشن کے دوران، ماہرین/مقررین موضوع پر مختصر پرزینٹیشن/خطاب کریں گے۔

************

ش ح۔ف ا ۔ ج ا

 (U: 7898)



(Release ID: 2029260) Visitor Counter : 25