وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستانی یونیورسٹیوں کی بڑھتی ہوئی شہرت کی ستائش کی

Posted On: 27 JUN 2024 3:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی سطح پر ہندوستانی یونیورسٹیوں کی بڑھتی ہوئی شہرت کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے معیاری تعلیم اور ترقی اور اختراع کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے چیف گلوبل افیئر آفیسر جناب فل باٹی کی ایکس پر ایک پوسٹ مشترک کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا:

‘‘عالمی سطح پر ہندوستان کی یونیورسٹیوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا! معیاری تعلیم کے حوالے سے ہمارے عزم کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو تعاون جاری رکھیں گے اور ترقی اور اختراع کے مواقع فراہم کریں گے۔ اس سے ہمارے نوجوانوں کو بہت مدد ملے گی۔’’

 

************

 

ش ح۔ح ا    ۔ م  ص

 (U: 7872)

               



(Release ID: 2029012) Visitor Counter : 18