مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
حکومت آج صبح 10:00 بجے ٹیلی کام خدمات کے لیےا سپیکٹرم کی نیلامی شروع کر رہی ہے
ریزرو قیمتوں پر 96,238.45 کروڑ روپے کی قیمت کے بقدر مختلف بینڈز میں کل اسپیکٹرم 10,522.35 ایم ایچ زیڈ نیلام کیا جا رہا ہے
جن اسپیکٹرم بینڈز کے لئے بولی لگائی جائے گی ان میں شامل ہیں ۔800ایم ایچ زیڈ،900 ایم ایچ زیڈ،1800 ایم ایچ زیڈ،2100 ایم ایچ زیڈ،2300 ایم ایچ زیڈ،2500 ایم ایچ زیڈ،3300 ایم ایچ زیڈاور 26جی ایچ زیڈ
Posted On:
25 JUN 2024 8:46AM by PIB Delhi
موجودہ ٹیلی کام خدمات کوبہتربنانے اور خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے، حکومت بروز منگل، مورخہ25 جون 2024 کو اسپیکٹرم کی نیلامی کا انعقاد کرے گی۔ یہ حکومت کے تمام شہریوں کو سستی، جدید ترین اعلیٰ معیار کی ٹیلی کام خدمات کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کے عین مطابق ہے۔
ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی اوٹی) نے اسپیکٹرم کی نیلامی شروع کر دی ہے اور نوٹس انوائٹنگ ایپلی کیشنز یعنی درخواستیں طلب کرنے سے متعلق نوٹس (این آئی اے ) 08 مارچ 2024 کو جاری کیا گیا تھا۔ مواصلات کی وزارت نے اعلان کیا کہ آئندہ نیلامی میں جن اسپکٹرtم بنڈوز کے لئے بولی لگائی جائے گی ان میں 800ایم ایچ زیڈ،900 ایم ایچ زیڈ،1800 ایم ایچ زیڈ،2100 ایم ایچ زیڈ،2300 ایم ایچ زیڈ،2500 ایم ایچ زیڈ،3300 ایم ایچ زیڈاور 26جی ایچ زیڈ شامل ہیں ۔
ریزرو قیمتو ں پر 96,238.45 کروڑ روپے کی قیمت کے بقدر مختلف بینڈزمیں کل 10,522.35 ایم ایچ زیڈ اسپیکٹرم نیلام کیا جا رہا ہے۔
بینڈ
|
نیلامی کے لئے پیش کئے جانے والا کل اسپیکٹرم (ایم ایچ زیڈ میں )
|
ان ایل ایس ایز کی تعداد جہاں نیلامی فروخت کی جارہی ہے
|
ریزروقیمت پراسپیکٹرم کی قدر(کروڑروپے میں )
|
800 MHz
|
118.75
|
19
|
21341.25
|
900 MHz
|
117.2
|
22
|
15619.6
|
1800 MHz
|
221.4
|
22
|
21752.4
|
2100 MHz
|
125
|
15
|
11810
|
2300 MHz
|
60
|
6
|
4430
|
2500 MHz
|
70
|
5
|
2300
|
3300 MHz
|
1110
|
22
|
16251.2
|
26 GHz
|
8700
|
21
|
2734
|
کل
|
10,522.35
|
|
96,238.45
|
اسپیکٹرم نیلامی کی نمایاں خصوصیات :
- نیلامی میں تین بولی دہندگان شرکت کریں گے: میسرز بھارتی ایئرٹیل لمیٹڈ،میسرز ووڈافون آئیڈیالمیٹڈ اور میسرز ریلائنس جیو انفوکام لمیٹڈ۔
- نیلامی کا عمل: نیلامی بیک وقت ایک سے زیادہ راؤنڈ ایسڈنگ (ایس ایم آراے )ای - نیلامی ہوگی۔
- اسپیکٹرم کی مدت: اسپیکٹرم بیس (20) سال کی مدت کے لیے تفویض کیا جائے گا۔
- ادائیگی: کامیاب بولی دہندگان کو 8.65فیصد کی شرح سود پر این پی وی کی مناسب حفاظت کرتے ہوئے، 20 مساوی سالانہ اقساط میں ادائیگی کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
- اسپیکٹرم کی سپردگی: اس نیلامی کے ذریعے حاصل کیا گیا اسپیکٹرم دس سال کی کم از کم مدت کے بعد سپرد کیا جا سکتا ہے۔
- اسپیکٹرم یوزیج چارج: اس نیلامی میں حاصل کیے گئے اسپیکٹرم کے لیے کوئی اسپیکٹرم یوزیج چارجز (ایس یوسی) نہیں ہوں گے۔
- بینک گارنٹی: کامیاب بولی دہندگان کے لیے فنانشل بینک گارنٹی (ایف بی جی) اور پرفارمنس بینک گارنٹی (پی بی جی) جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
بولی دہندگان کو ای-آکشن پلیٹ فارم سے واقف کرانے کے لیے 03 جون 2024، 13 جون 2024 اور 14 جون 2024 کو فرضی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد، نیلامی کا کیٹلاگ 24 جون 2024 کو صبح 9:00 بجے شائع کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بولی دہندگان کے ڈیٹا میں کوئی غلطی تونہیں ہے۔ براہ راست نیلامی 25 جون 2024 کو صبح 10:00 بجے شروع ہوگی۔
اسپیکٹرم نیلامی کی مزید تفصیلات جن میں دیگرباتوں کے علاوہ ، ریزرو قیمت، قبل از اہلیت کی شرائط، ارنسٹ منی ڈپازٹ (ای ایم ڈی )، نیلامی کے قواعد وضوابط وغیرہ شامل ہیں اور مذکورہ بالا دیگر شرائط و ضوابط این آئی اے میں بیان کیے گئے ہیں جن تک رسائی کے لئے ٹیلی مواصلات کے محکمے کی ویب سائٹ: https://dot.gov.in/spectrum کوملاحظہ کیاجاسکتاہے ۔
***********
(ش ح۔ع م۔ ع آ)
U: 7794
(Release ID: 2028422)
Visitor Counter : 72