وزارت اطلاعات ونشریات

مہاراشٹر کے گورنر نے ’ گیٹ ویز ٹو دی سی : ہسٹورِک پورٹس اینڈ ڈوکس آف ممبئی ریجن ‘ کے عنوان سے  ایک کتاب کا اجراء کیا ، جسے  اطلاعات و نشریات کی وزارت کے پبلیکیشن ڈویژن  نے شائع کیا ہے اور میری ٹائم ممبئی میوزیم سوسائٹی کے ذریعہ مرتب کیا گیا ہے

Posted On: 24 JUN 2024 3:47PM by PIB Delhi

مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیاس  نے 22 جون  ، 2024 ء ( بروز سنیچر ) کو  ممبئی کے راج بھون میں  ’ گیٹ ویز ٹو دی سی: ہسٹورک پورٹس اینڈ ڈاکس آف ممبئی ریجن ‘ کے عنوان سے ایک کتاب کا اجرا کیا۔ یہ کتاب   حکومتِ ہند کی اطلاعات نشریات کی وزارت کے پبلیکیشنز ڈویژن نے شائع کی  ہے۔ اس میں معروف مصنفین کے 18 مضامین شامل ہیں، جنہیں میری ٹائم ممبئی میوزیم سوسائٹی  ( ایم ایم ایم ایس )  نے مرتب کیا ہے۔

اس موقع پر،  اس سے قبل آج مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیاس نے  پہلے ایم ایم ایم ایس اور 17 مصنفین اور دو ایڈیٹرز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ممبئی کے شہریوں کو اپنی قدیم سمندری تاریخ کے بارے میں جاننے کی ، اُن کی حوصلہ افزائی  بھی کی ۔ پبلی کیشنز ڈویژن کی طرف سے ایشیاٹک سوسائٹی کے  اشتراک سے راج بھون کے دربار ہال میں کتاب کی پیشکش بھی کی گئی۔  اس موقع پر مدعوئین میں تاریخ دان اور تاریخ کے شائقین بھی شامل تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-6-24GP9R.jpg

 

ایم ایم ایم ایس کی مرتب کردہ یہ کتاب ممبئی ریجن کی مختلف بندرگاہوں اور گودیوں جیسے سوپارہ، وسائی، ورسووا، ماہم، کلیان، تھانے، پنویل، علی باغ، چول، منداد اور جنجیرہ کی تاریخ پر مستند مضامین کا مجموعہ ہے۔ مورخین، محققین، سمندری ماہرین،   عمارتوں کے تحفظ اور مصنفین نے تمام 18 ابواب میں   اپنا تعاون  پیش کیا ہے۔ اس کتاب کی اشاعت اوپر بیان کی گئی قدیم بندرگاہوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اس میں ممبئی کی جدید بندرگاہوں اور گودیوں کی ترقی کا بھی احاطہ کیا گیا ہے  ، جن میں مزاگون ڈوک، ممبئی پورٹ، بمبئی ڈوک، ساسون ڈوک اور فیری وارف کو بھوچا  ڈھکہ بھی کہا جاتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-6-24-0UOBL.jpg

 

میری ٹائم ممبئی میوزیم سوسائٹی کے صدر کیپٹن کے ڈی بہل، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) اندرا شیل راؤ، ایڈیٹر ڈاکٹر شیفالی شاہ، نائب صدر انیتا ایوالے، پبلی کیشن ڈویژن کی ڈپٹی ڈائریکٹر سنگیتا گوڈبولے اور  معاون مصنفین  بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

*****

 ش ح۔ ح    ا    - ع ا

U.No. 7784



(Release ID: 2028299) Visitor Counter : 25