امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ہندوستان 25 سے 27 جون 2024 تک آئی ایس او کونسل کے 64ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا


آئی ایس او کانفرنس میں 30 سے ​​زائد ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں

Posted On: 24 JUN 2024 2:34PM by PIB Delhi

ہندوستان، 25 سے 27 جون 2024 تک نئی دہلی میں، چینی کے شعبے میں‘آئی ایس اوکونسل میٹنگ’ کی  ایک عالمی تقریب کی میزبانی کر رہا ہے  ۔ 30 سے ​​زیادہ ممالک کے مندوبین اور کئی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، چینی اور بائیو فیول شعبے کے اہم مسائل پر غور و خوض کرنے کے لیے شامل ہو رہے ہیں۔

چونکہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا صارف اور چینی کا دوسرا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک ہے، اس لئے آئی ایس او کونسل نے، 24 جون 2024 کو  اتر پردیش کے شہرمظفر نگر میں قائم ڈسٹلری، بائیو فیول اور دیگر ضمنی مصنوعات کی پیداوار میں ہندوستان کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو اختیارکرنے کے عمل  کو عملی شکل دینے کے لیے ہندوستان کو 2024 کے لیے تنظیم کا صدر نامزد کیا ہے۔

مورخہ25جون2024 کو، بھارت منڈپم میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہےجس کا موضوع ہے ‘شوگر اینڈ بائیو فیولز – ایمرجنگ وسٹاز’ ۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی  اس ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔

بین الاقوامی مندوبین، ہندوستانی شوگر ملوں کی اعلیٰ انتظامیہ، آئی ایس ایم اے اور این ایف سی ایس ایف جیسی صنعتی انجمنیں نیز تکنیکی ماہرین ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس فورم سے مختلف تنظیموں اور دنیا کے کچھ حصوں کے 200 سے زائد مندوبین کو عالمی شوگر شعبے، بائیو فیول، پائیداری اور کسانوں کے کردار وغیرہ پر دنیا کے مستقبل کے تناظر پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ اتحاد، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی ایک کوشش کے طور پر ترقی کو فروغ دینے اور دنیا میں پائیدار بائیو ایندھن کو اپنانے کے لیے ممالک کو اکٹھا کرنے کے لیے، جناب نریندر مودی وزیر اعظم ہند کی ایک پہل۔ آئی ایس او اور گلوبل بائیو فیول الائنس کے بہت سے رکن ممالک مشترکہ ہیں اور یہ بایو ایندھن کے اتحاد اور فروغ کے لیے ایک اور  کلیدی فورم ہو سکتا ہے۔

چینی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی ایس او)، اقوام متحدہ سے منسلک  ایک ادارہ ہے جس کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے۔ آئی ایس او کے تقریباً 85 ممالک ہیں ،جو دنیا میں چینی کی پیداوار کا تقریباً 90 فیصد فراہم کرتے ہیں۔ چینی کے شعبے سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے باہمی افہام و تفہیم اور ترقی پسند نقطہ نظر لانے کے لیے، چینی پیدا کرنے والی، استعمال کرنے والی اور تجارت کرنے والی بڑی قوموں کو ایک ساتھ لانا لازمی ہے۔ آئی ایس او بائیو ایندھن پر بھی کام کر رہا ہے، خاص طور پر  ایتھنول، کیونکہ گنے دنیا میں ایتھنول کی پیداوار کے لیے دوسرا بڑا فیڈ اسٹاک ہے۔

مورخہ25جون2024 کی شام دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے مندوبین کے لیے طے شدہ ثقافتی پروگرام کے پیچھے متنوع اور بھرپور ہندوستانی ثقافت کی جھلک پیش کرنا ہے۔

مورخہ 26.جون2024 اور 27 جون2024 کو آئی ایس او کی مختلف کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں بنیادی طور پر تنظیم کے مختلف انتظامی اور فنکشنل پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی۔ اس میں آئی ایس او کے ماہرین اقتصادیات کے ذریعہ کئے گئے کچھ مطالعات کی پیشکش بھی شامل ہے۔ محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا تنظیم کے چیئرمین کی حیثیت سے، 26  سے 27 جون  2024 تک میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔

پروگرام کا اختتام 27جون 2024 کی شام کو نئی دہلی کے لال قلعہ کے رہنمائی دورے اور 28جون 2024 کو وزیر اعظم کے میوزیم اور لائبریری، نئی دہلی کے دورے کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

مجموعی طور پر، ہفتہ بھر کا پروگرام، چینی اور بائیو فیول کے شعبے کے بارے میں مباحثے، بحث، تعلیمی مطالعات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی شوگر آرگنائزیشن کے انتظامی کام کاج کا مجموعہ ہے۔ یہ اس شعبے میں ہندوستان کی قیادت کا بھی عکاس ہے۔

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U: 7778)



(Release ID: 2028261) Visitor Counter : 19