زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ریاستوں میں دالوں کی پیداوار پر زیادہ زور
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے تور ، اُڑد اور مسور پیدا کرنے والے کسانوں کو 100 فیصد خریداری کا یقین دلایا
جناب چوہان نے دال پیدا کرنے والی بڑی ریاستوں کے زراعت کے وزرائے کے ساتھ پہلی ویڈیو کانفرنس کی
ریاستوں پر اِس بات کے لیے زور دیا گیا کہ وہ مرکز کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں تاکہ ہندوستان کو نہ صرف غذائی اجناس کی پیداوار میں خود کفیل بنایا جا سکے بلکہ بھارت دنیا کی فوڈ باسکٹ بھی بن سکے
Posted On:
21 JUN 2024 5:07PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ مرکز فصلوں کے تنوع کو یقینی بنانے اور دالوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) پر تور ، اُڑد اور مسور کی خریداری کے لیے عہد بستہ ہے ۔ آج نئی دلی کے کرشی بھون میں مختلف ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ ای-سمریدھی پورٹل کو نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این اے ایف ای ڈی) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے ذریعے شروع کیا گیا ہے ۔ کسانوں کے رجسٹریشن کے لیے (این سی سی ایف) اور حکومت پورٹل پر رجسٹرڈ کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی ) پر ان دالوں کی خریداری کے لیے حکومت پرعزم ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اس پورٹل پر رجسٹر کرنے کی ترغیب دیں تاکہ وہ یقینی خریداری کی سہولت کو حاصل کر سکیں ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک ان تینوں فصلوں کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہے اور اس کا مقصد 2027 تک خود کفالت حاصل کرنا ہے ۔ جناب چوہان نے 16-2015 سے دالوں کی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ کرنے کی ریاستوں کی کوششوں کی تکمیل کی بات کہی ، لیکن فی ہیکٹر پیداوار بڑھانے اور کاشتکاروں کو دالوں کی کاشت کے لیے ترغیب دینے کے لیے مزید کوششیں کیے جانے کی بات بھی کہی ۔ انہوں نے اس حقیقت کو بھی سراہا کہ ملک نے سبز چنے (مونگ) اور چنے (چنا) میں خود کفالت حاصل کی ہے اور انہوں نے کہا کہ ملک نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران درآمدات پر انحصار 30 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا ہے ۔ جناب چوہان نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ مرکز کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں تاکہ ہندوستان کو نہ صرف غذائی اجناس کی پیداوار میں خود کفیل بنایا جا سکے بلکہ بھارت کو دنیا کی فوڈ باسکٹ بھی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے نئی ماڈل پلسز ولیج اسکیم کے بارے میں بتایا جو موجودہ خریف سیزن سے شروع کی جارہی ہے ۔ وزیر موصوف نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد پڑی زمینوں کو استعمال کریں جو دالوں کے لیے دستیاب ہیں۔ جناب چوہان نے ریاستی حکومتوں سے بھی کہا کہ وہ تور کی انٹر کراپنگ کو بھرپور طریقے سے شروع کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو اپنے بہترین طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مشترک کرنا چاہئے اور اس کے لئے دورے کئے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے اِس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ منتخب نمائندوں جیسے ممبر پارلیمنٹ ( ایم پی) ، ممبر آف لیجسلیٹیو اسمبلی ( ایم ایل اے) کو کرشی وگیان کیندروں (کے وی کیز) میں فعال طور پر شامل ہونا چاہئے ۔

وزیر موصوف نے نقد فصلوں کے ضمن میں فصلوں کے تنوع کی ضرورت اور زمین کی زرخیزی کو بحال کیے جانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔ انہوں نے کاشتکاروں کو پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے لیے اچھے معیار کے بیج جیسی بروقت اور معیاری معلومات فراہم کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے بتایا کہ اچھے معیار کے بیجوں کی دستیابی کے لیے بھارتی حکومت نے 150 پلس سیڈ مراکز کھولے ہیں اور کم پیداوار والے اضلاع میں آئی سی اے آر کی طرف سے کلسٹر فرنٹ لائن ڈیموسٹریشن (سی ایف ایل ڈیز) دیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے موسمیاتی لچکدار اقسام اور مختصر دورانیے کی اقسام تیار کرنے کی ضرورت کا ذکر کیا تاکہ ماحولیات سے متعلق ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ ریاستی بیج کارپوریشنوں کو مضبوط بنا کر اپنے بیج کی ترسیل کے نظام کو مضبوط کریں ۔

یہ اجلاس درآمدات کو کم کرنے کے لیے ملک میں دالوں کی پیداوار بڑھانے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بلایا گیا تھا ۔ دالیں پیدا کرنے والی بڑی ریاستوں جیسے مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، راجستھان ، اتر پردیش ، گجرات ، کرناٹک ، بہار ، تلنگانہ کے زراعت کے ریاستی وزیر میٹنگ میں موجود تھے ۔ ریاستی حکومتوں نے خوراک کے تحفظ سےمتعلق قومی مشن (این ایف ایس ایم) کے ذریعے مرکز کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ مانسون کی پیش گوئی معمول سے بڑھ کر کی گئی ہے ، اس لیے بھارتی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کے حاصل ہونے کا بہت امکان ہے ۔ ریاستوں نے بیجوں کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی تقسیم میں اضافہ کرنے کی ضرورت اور دالوں کے زیر کاشت رقبہ کو فوری بنیادوں پر بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کیا ۔ مرکزی وزیر نے ریاستوں کو ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا اور تمام ریاستی وزرائے زراعت کو ریاست کے زرعی منظر نامے کی تفصیلی میٹنگ کرنے اور کسی بھی مسائل کو اجتماعی طور پر حل کرنے کے لیےمدعو کیا ۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر اور جناب بھاگیرتھ چودھری ، زراعت کے سکریٹری جناب منوج آہوجا اور زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے کے سکریٹری اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔
ش ح ۔ ش م ۔ ت ح
U. No.7692
(Release ID: 2027670)